Sep 21

Click here to View Printed Statment

بتایا جارہاہے کہ عراق کے اندر امریکہ کا سب سے بڑا سفارتخانہ ہے جس کی تعمیر پر تقریباً ستر ملین ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔اسلام آباد میں امریکی اپنے لئے جو سفارتخانہ بنانے جارہے ہیں اس پر سترملین ڈالرز سے کہیں زیادہ رقم خرچ ہوگی۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ دنیا کا سب سے بڑا سفارتخانہ ہوگا۔اس کالونی نما سفارتخانے کی حفاظت کے لئے عمارتوں کے اندر ہی ”میرینز“ نہیں ہوں گے بلکہ اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور ہوائی اڈوں پر بھی سیکورٹی کے انتظامات براہ راست امریکیوں کی نگرانی میں چلے جائیں گے۔ ہزاروں کی تعداد میں عملہ کام کرے گا۔امریکیوں کی خوراک اور مشروبات یقینا امریکہ سے درآمد ہوں گی۔ Continue reading »

written by host

Sep 17

Click here to View Printed Statment

پاکستان کی سیاسی تاریخ غلط فہمیوں سے بھری پڑی ہے۔شائد باقی ملکوں اور قوموں کے ہاں بھی یہی چلن ہو۔ لیکن اپنے وطن میں قیام پاکستان کے بعد سامنے آنے والی سیاسی بلوغت محض ایک دھوکہ‘ سراب اور فریب دکھائی دیتا ہے۔ میں تفصیلات میں جانے کی بجائے حالیہ سیاسی نوک جھونک کے حوالے سے چندنکات سامنے لانے پر اکتفا کروں گا۔ Continue reading »

written by host

Sep 07

Click here to View Printed Statment

یوں محسوس ہوتا ہے کہ مسلم لیگ”ن“ چوٹ لگاﺅ اور بھاگو کے فلسفے پر کاربندہے اور اس جماعت کے شہ دماغ پی پی پی کیخلاف ابھی تک کسی باقاعدہ جنگ کو مناسب خیال نہیں کرتے۔ حالانکہ ”ن“ لیگ کے صف اول کے مجاہدین نے طالبانی انداز میں لانگ مارچ کی دھمکی بھی دے دی تھی۔ لیکن چند روز قبل جناب میاں محمد نوازشریف نے اخباری مالکان اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر اپنے جن باوضو خیالات کا اظہار کیا اور عمومی سوالات کے جو مصالحانہ جوابات دیئے۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ”ن“ لیگ مشرف کے احتساب کے اشو کو اب مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتی اور اس اشو کو مستقبل میں پی پی پی کیساتھ ناراض ہونے کے لئے محض ایک پوائنٹ کے طور پر قابل تذکرہ رکھنا چاہتی ہے۔

Continue reading »

written by host

Sep 01

Click here to View Printed Statment

وفاقی دارلحکومت کی بعض شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹا لی گئی ہیں اور آئندہ چند روز تک مزید ”نو گو ایریاز“ بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔ تین چار ماہ قبل پاکستان کے شہروں کے اندر جس تواتر کے ساتھ خودکش حملے ہونا شروع ہوئے تھے ، اس سے خوف اور وسوسوں نے ہماری اجتماعی زندگی کو جکڑ لیا تھا۔ امن کی فاختائیں ہمارے منڈیروں سے اُڑ کر ہمسایہ ممالک کا رُخ کر چکی تھیں۔ سکون کی نیندیں حرام ہو چکی تھیں۔ زندگی کیا تھی، بس ایک بے یقین سا سایہ تھا جو کسی چوک چوراہے میں خون آلود ہوتا دکھائی دیتا تھا۔ عوام تو عوام ،طبقہ اشرافیہ بھی اپنے بچاو¿ کی تدبیریںڈھونڈتا دکھائی دیتا تھا۔ جتنے اُونچے سر تھے، سب اُڑائے جانے کے ڈر سے نیچے ہو چکے تھے۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں قائم پولیس کے اعلیٰ ترین افسران نے اپنی رہائش گاہوں کی طرف آنے والے راستے سنگ و خار سے بند کر دیئے تھے اور عوام کی حفاظت کے نام پر مراعات اور تنخواہیں بٹورنے والے عملاً قلعہ بند ہو کر کسی حملہ آور کے منتظر بیٹھے سانسیں گنتے تھے۔ سوائے مذمت کے حکمران طبقہ عوام کو کچھ دینے کے قابل نہ تھا اور اسلام آباد چند روز میں فتح ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔  Continue reading »

written by host