Dec 24

Click here to View Printed Statements

ہمیںپی پی حکومت کا مشکور ہونا چاہیے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی سالگرہ سرکاری طور پر منانے کا اہتمام ہوا ہے۔گزرے برسوں میں ہم نے اتنے قائد بنا لئے ہیں کہ اپنے اصل قائد کو بھول ہی گئے ہیں۔ بلکہ آمریتوں کے ادوار میں جان بوجھ کر قائداعظمؒ کی سالگرہ اور برسیوں پر خاموشی اختیار کی گئی۔ پرویز مشرف کے دور میں آمریت کاسہّ لیس اورشاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروںنے پاکستان کے کرنسی نوٹوں سے بانی پاکستان کی تصویر ہٹا کر جنرل پرویز کی تصویر لگانے کا پورا منصوبہ بنالیا تھا۔ نمونے کے طور پر ایسے نوٹ تیار بھی ہوگئے تھے۔میں نہیں سمجھتا کہ سابق وزیراعظم جناب میر ظفر اللہ خان جمالی نے کسی غلط بیانی سے کام لیا ہو۔

Continue reading »

written by host

Dec 23

Click here to View Printed Statements

پاکستان اور چین کے درمیان اربوںروپے کے جو معاہدے ہوئے ہیں ان پر عمل درآمد ہونے میں پانچ برس درکار ہیں ۔ تیس ارب ڈالرز یوں ہی نہیں ملیں گے اس کے لئے وزارتوں کو دن رات کام کرنا پڑے گا اور پرائیویٹ سیکٹر کو پوری طرح متحرک ہونا ہو گا ۔دعا کرنی چاہیے کہ چینی کمپنیاں ہمارے لوگوں کے اندر کام کرنے کا جذبہ ابھار سکیں اور ہم اہل چین کی دوستانہ توقعات پر پورا اتر سکیں ۔اس وقت ہم بحیثیت قوم مایوسی کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں

Continue reading »

written by host

Dec 08

Click here to View Printed Statements

قیامت خیز بارشوں نے ریلے کی شکل اختیار کی‘توقع نہ تھی کہ سیلابی ریلے آپس میں مل کر ”طوفان نوح“ بپا کریں گے۔ جانیں تو بچ گئیں لیکن چھت بہہ گئے۔چولہے برتن‘ کپڑے‘ بپھری لہروں نے اچٹ لئے۔گندم ‘اناج‘مرچ‘ مصالحہ سب کچھ ہی تو بہہ گیا۔بہت شور اٹھا۔بین الاقوامی امدادی ٹیمیں پہنچیں۔پاکستان کی ہر سیاسی اور سماجی تنظیم نے امداد کے لئے کیمپس لگائے۔ خوراک تقسیم کی گئی۔ٹینٹس فراہم کئے گئے۔ نقد رقوم بانٹی گئیں لیکن سارے امدادی کام ابھی ادھورے ہی تھے کہ موسم سرما آگیا۔ Continue reading »

written by host