Mar 14

Click here to View Printed Statements

پاکستان میں امراض چشم کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔آبادی بڑھنے کی رفتار کے ساتھ آنکھوں کے علاج معالجے کی سہولتیں نہیں بڑھیں۔سرکاری ہسپتالوں میں خیر سے ”مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی“والی صورتحال ہے اور صحت کے سالانہ بجٹ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کی تنخواہ زیادہ بنتی ہے۔خدا کا شکر ہے کہ مخیر پاکستانیوں نے ایسے رفاعی اداروں کی بنیاد ڈالی جو دن رات لوگوں کےلئے علاج معالجے کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اب صرف گنگارام‘گلاب دیوی جیسے ہسپتال ہی نہیں شوکت خانم‘الشفا ٹرسٹ ‘ جیسے ادارے بھی نمایاںکام کر رہے ہیں

Continue reading »

written by host

Mar 09

Click here to View Printed Statements

میں پنجاب حکومت کا خیرخواہ ہوں ‘ مشیر نہیں۔ویسے بھی میاں محمد شہبازشریف کے اردگرد نو نہیں ننانوے کے قریب رتن ہیں جو ہر روز دلکش اشتہار ڈیزائن کرواتے ہیں۔خادم اعلیٰ پنجاب کے ”خادمین“ کی تعداد ہی نہیں استعداد بھی قابلِ رشک ہے۔”لیپ ٹاپ سے قوم کی تقدیر بدل جائے گی“ جیسی خوشخبریاں گھڑنے والے اور ”دانش“ سکولوں کے جال سندھ تک پھیلا دینے کے دعوﺅں کے پیچھے کارفرما علم و عرفان کی کیا حد ہوگی!آج کل میاں محمد شہبازشریف فیڈرل کا ستروثانی کے طور پر سرمایہ داروں کیخلاف جس روانی کے ساتھ تقاریر فرماتے ہیں اور سلاست کے ساتھ اشعار گنگناتے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے

Continue reading »

written by host

Mar 06

Click here to View Printed Statements

اندازہ تھا کہ امریکی یہی کریں گے۔پاکستان کو ”باغیانہ“سوچ کی سزا ضرور دیں گے۔ جوں جوں پاکستان اقتصادی میدان میں ایران کے قریب ہورہا ہے۔امریکی غصے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امریکی قیادت اہل پاکستان کو سنگین نتائج سے آگاہ کر رہی ہے۔لیکن یہ آگاہی زبانی سے کہیں آگے چلی گئی ہے۔ پاکستان کو معاشی خودمختاری کے خواب دیکھنے پر اندرونی خلفشار کا شکار کرنے کے منصوبے پر بڑی تیز رفتاری کے ساتھ عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

Continue reading »

written by host