May 18

Click here to View Printed Statement

پچاس کے لگ بھگ مسلمان ممالک کے ہوتے ہوئے بھی مسلمانوں کے دُکھ درد بانٹنے اور مسلمان ملکوں کے اندر مسلمانوں کے ساتھ جاری ناروا سلوک پر بولنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔گذشتہ نصف صدی سے سعودی عرب کو مسلم ورلڈ کا رہنما تصّور کیا جاتا تھا۔ کبھی کبھی اس اعزاز کا ایران بھی خود کو حقدار سمجھتا ہے۔ لیکن ایران اور سعودی عرب کی آپس میں نہ ختم ہونے والی چقپلش نے متفقہ قیادت و سیاست کے خواب چکنا چور کردیئے ہیں۔ ان حالات میںترکی کو توفیق ہوئی اور جہاں کہیں مسلمانوں پر اُفتاد پڑتی ہے ‘ترکی کے صدر جناب طیِبّ اُردگان تمام تر خطرات مول لے کر مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔فلسطینی مظلوموں کے لئے خوراک پہنچانے کا معاملہ ہو یا میانمیر کے بے سروساماں مہاجرین کی دادرسی ہو‘ اُردگان آگے بڑھ کر دُکھی مسلمانوں کو گلے لگاتے اور غم اور الم کی حالت سے باہر نکالتے ہیں۔ Continue reading »

written by host

May 09

Click here to View Printed Statement

خیبرپختونخواہ کے گورنر جناب اقبال ظفر جھگڑایوم ہلال احمر کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وہ اسٹیج پر خطاب کے لئے آئے۔ اُن کی تقریر کا پہلا حصہ انگریزی میں تھا کیونکہ تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ دوسرا حصہ اُردو میں تھا۔جھگڑا صاحب کے بارے میں میرا خیال تھا کہ اُن کی انگریزی میری طرح واجبی سی ہوگی۔ لیکن اُنہوں نے اس غیر ملکی زبان میں انتہائی شستہ لہجہ اختیار کیا اور ماہر مقرر کی طرح انگریزی سمجھنے والے مہمانوں کو خوب متاثر کیا۔
اُردو میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو دیر سے سہی لیکن جھگڑا جیسے باصلاحیت شخص کو ذمہ داری سونپنے کا بہتر خیال آیا ہے۔ کاش کہ دوسرے شعبوں میں بھی ایسے سچے لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔ جناب اقبال ظفر نے بتایا کہ ڈاکٹر سعید الٰہی سے اُن کی ملاقات اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے دوران آزادکشمیر میں ہوئی تھی جہاں ڈاکٹر صاحب سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر زخمی متاثرین کی طبی امداد میں دن رات مصروف تھے۔ Continue reading »

written by host

May 06

Click here to View Printed Statement

نفرت کا کاروبار کرنے والوں کی دنیا میں کبھی بھی کمی نہیں رہی۔ تعصب اور تحقیر کے خمیر سے بنے ہوئے امریکی صدارت کے لئے ریپلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نفرت انگیز سوچ کے سبب وقتی طور پر اپنے حریف ریپلکن امیدواروں پر سبقت لے گئے ہیں۔انہوں نے اسلام‘ مسلمانوں حتی کہ عیسائیوں کے خلاف مسلسل بدزبانی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اُن کی سوچ کو معتدل امریکی حلقے شیطانی سوچ قرار دے چُکے ہیں۔ اُن کے الفاظ کو غلیظ الفاظ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ امریکی صدر اُوبامہ نے اپنی رائے کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسا شخص امریکہ کا صدر نہیں ہوسکتا۔ اس شخص نے امریکہ کا امیج تباہ کردیا ہے اور اگر یہ صدر بننے میں کامیاب ہوگیا تو دُنیا میں امریکہ کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ ہوجائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز پہلے پاکستان کے غدار شکیل آفریدی کے حوالے سے بھی ایک ”تڑی“ لگائی تھی۔ اس منہ پھٹ امریکی صدارتی امیدوار نے کہا تھا کہ وہ برسراقتدار آکر پاکستان کو حُکم دے گا کہ آفریدی کو ہمارے حوالے کردو اور پاکستان کو ایسا ہی کرنا پڑے گا کیونکہ پاکستان امریکی امداد پر پل رہا ہے۔ Continue reading »

written by host

May 05

Click here to View Printed Statement

انفاق فی سبیل اللہ سے مراد ضرورت مندوں‘ یتیموں اور بے سہارا لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے ہوئے مال خرچ کرنا ہے۔قرآن حکیم میں متعدد مقامات پر مسلمانوں کو انفاق فی سبیل اللہ کا حکم دیا ہے کہ جو مال تمہاری چند روزہ زندگی میں تمہیں نصیب ہوا ہے اور جسے تم چھوڑ کر جانے والے ہو اسے اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرکے آخرت کا سامان تیار کرو۔سورة الحدید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے‘
”اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لاﺅ اور اس (مال و دولت) میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں اپنا نائب(امین) بنایا ہے“۔
اللہ کی رضا کے لئے ضرورتمندوں کی ضروریات کو پوراکرنا اور اس کے دیئے ہوئے مال سے خرچ کرنا انفاق فی سبیل اللہ کہلاتا ہے۔
خرچ کرنے کا انداز مختلف ہوسکتا ہے۔ ظاہری اور باطنی طور پر انفاق کرنے کا حکم ہےِ۔یہاں ایک باریک نکتہ سامنے آتا ہے کہ ظاہری طور پر انفاق کرنے یا انفاق کو ظاہر کرنے کی بھی کچھ شرائط ہیں۔آپ اگر ایک ہسپتال بنوا رہے ہیں تو یہ ظاہری انفاق ہے ۔اس سے کسی ضرورت مند کی عزت نفس مجروح ہونے کا اندیشہ نہیں ہے ۔ ایسے کسی فلاحی اور رفاعی پراجیکٹ کے حوالے سے اگر تشہیر کا پہلو نکل رہا ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ لیکن اگر کسی بیوہ یا یتیم کی مدد ہورہی ہے اور کسی طرح کا امدادی سامان تقسیم کرنا ہو تو پھر فوٹو سیشن بہت ہی معیوب لگتا ہے۔ Continue reading »

written by host