Feb 03

Click here to View Printed Statement

ہر عام انتخابات کے موقع پر کروڑوں رائے دہندگان اپنے ووٹ کا آزادانہ اور بے باکانہ استعمال کرکے آئندہ 5 سال کے لئے نئی پارلیمنٹ منتخب کرنے کے لئے اپنے گھروں سے جوق در جوق نکلتے’اپنے حلقوں میں قائم پاکستان الیکشن کمیشن کے باضابطہ پولنگ سٹیشنوں تک پہنچتے اور اپنا ووٹ تئیں جس امیدوار کو اہل سمجھتے ہیں دیتے ہیں۔ووٹ بلاشبہ ایک قیمتی امانت ہے ۔ یاد رہے کہ امانت کے بارے میں قرآنی حکم یہ ہے :”بے شک اللہ تمہیں اس بات کا حکم دیتا ہے کہ تم اپنی امانتیں اُن ک اہل لوگوں تک لوٹا دو” یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ ووٹ اقتدار’اختیار’قوت’طاقت اور حکومت کا نقش گر اور عکاس ہوتا ہے۔ووٹ محض کاغذ کی ایک پرچی نہیں ہوتا کہ جس پر کوئی بھی ووٹر کسی بھی امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اُسے بیلٹ بکس میں ڈال آتا ہے۔ Continue reading »

written by host