Feb 12

Click here to View Printed Statement

کون نہیں جانتا کہ اکتوبر 1948ء میں بھارت نے فضائی برتری کا سہارا لے کر 50 ہزار غاصب اور جارح مسلح بھارتی فوج کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کیا۔ واضح رہے کہ انہی دنوں بھارت حیدر آباد کن’ بھوپال اور جونا گڑھ کی ریاستوں پر قبضے کے لئے برہنہ عسکری جارحیت کا ارتکاب کرچکا تھا۔ جب عالمی اداروں اور عالمی برادری نے اس کا نوٹس نہ لیا تو بھارتی توسیع پسند اور جنگی جنونی حکمرانوں کے حوصلے بڑھ گئے اور وہ ”وادی جنت نظیر کشمیر” کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا دوزخ بنانے پر بلاخوف و خطرکاربند ہوگئے۔ مقبوضہ وادی جموں وکشمیر 68 برسوں سے بھارتی افواج کے غاصبانہ قبضے میں ہے اور اس کی اکثریتی مسلم آبادی کو بھارتی حکومت ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت نازیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ اس میں نوجوانوں کا قتل عام’ معصوم بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا اور عورتوں کی آبروریزی شامل ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے تیار کی گئی اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کرسٹوف ہینز بھارت پر زور دے چکے ہیں Continue reading »

written by host