Feb 27

پاکستان کے معاشی حالات ایسے بگڑے کہ غریب آدمی کی قسمت ہی بگڑ گئی۔ہربل ادویات غریب آدمی کی پہنچ میں تھیں لیکن اب کوئی معجون خرید کر دیکھیں ہاتھ خود بخود کانوں تک جاپہنچتے ہیں۔ایک واحد ہومیوپیتھک میڈیسن ہیں جو مقامی سطح پر تیار ہوں تو ہر مریض کی پہنچ میں آسکتی ہیں۔سوائےضروری سرجری کے ہر مرض کا علاج بھی اس طریقہ میں موجود ہے۔میں اکثر کہتا ہوں اور برس ہا برس کے تجربے اور مشاہدے کے بعد یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ ہومیوپیتھک ادوایات کی تاثیر معجزے جیسی ہوتی ہے۔لیکن ہمارے ہاں انگریز دور سےبوجوہ انگریزی ادویات کو فروغ دیا گیا ہے لہذا ابھی وہ وقت شائد دور ہے جب عام لوگوں کا مائنڈ سیٹ بدل جائے گا اور وہ متبادل ادویہ کی طرف راغب ہونگے۔ہم سستے اور مؤثر طریقہ علاج سے کیوں بھر پور فائدہ نہیں اٹھا پارہے اس کی وجوہات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ Continue reading »

written by drmurtazamughal

Jan 19

پاکستانی سیاست صرف پاور پالیٹکس بن چکی ہے۔عوامی خدمت اور سیاسی رہنماؤں کا ذاتی کردار اب فتح و شکست کا کوئی معیار نہیں رہا۔یہی سبب ہے کہ 75برس گزرنے کے بعد اور متعدد بار الیکشن منعقد ہونے کے باوجود مملکت پاکستان قحط اور قحط الرجال میں پوری طرح جکڑا ہوئی ہے۔قرض دینے والے مذید قرض دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔آٹے کے حصول کیلئے عوام قطاروں میں لگے ہیں۔بے یقینی اس قدر ہے کہ ہر گھر باقی اخراجات روک کر آٹا جمع کررہا ہے کہ شائد پھر ملے نہ ملے۔ملک کی معاشی صورتحال ڈیفالٹ کے قریب ہے اور اخلاقی صورتحال کا اندازہ سوشل میڈیا پر سیاسی پوسٹوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ Continue reading »

written by drmurtazamughal

Nov 10

ایسا کبھی ہوا نہیں کہ دنیا سے شر مکمل طورپر ختم ہوگیا ہو۔انسان کے اندر شر کی قوتیں خیر کی طاقتوں سے ہمیشہ نبردآزما رہتی ہیں ۔آپ اسے حضرت انسان کی فطرت کہہ سکتے ہیں ۔ان شرانگیز طاقتوں کو آپ نیگیٹیو فورسز کا عنوان دے سکتے ہیں ۔قرآن انہیں شیطانی طاقتوں کا نام دیتا ہے ۔ہر منفی سوچ ،ہر تخریبی تصور ہر انسان دشمن منصوبہ ،ہرابلیسی حربہ چاہے اس کا محل وقوع انسان کی اپنی ذات ہو ،اس کا ماحول ہو،ملک ہویاسرزمین ہو

Continue reading »

written by drmurtazamughal