May 29
|
کوئی جشن نہیں منایا گیا،کسی کر وفر کا اظہار نہیں کیا گیا،کسی تکبر کے آثار دکھائی نہیں دئے۔بہت بڑا اعزاز ملا،حقدار کو حق ملا۔لیکن یہ نہیں کہا کہ یہ میرا حق تھا۔سجدہ شکر بجا لایا اور کہا،
“یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کا اعزاز ہے۔ اس اعزاز کو خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتے ہیں”
اسلام آباد میں 20 مئی 2025 وفاقی کابینہ نے انڈیا کے خلاف بنیان مرصوص آپریشن کے بعد آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی جاتی ہے۔‘
کابینہ کا اجلاس میں کہا گیا کہ ’چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔‘