Jun 19
|
قیام امن انتہائی اہم اور ان بنیادی امور میں سے ہے جن سے کوئی بھی معاشرہ کامیابی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ اسی کی بدولت انسانی زندگی خوشحال اور پرسکون بن سکتی ہے۔ دین اسلام نے سب سے زیادہ جس چیز پر زور دیا ہے وہ قیام امن ہی ہے۔ اسلام نے قیام امن کو معیشت پر ترجیح دی ہے۔ جیساکہ حضرت ابراہیم کی دعا کو قرآن مجید نے اس طرح ذکر کیا ہے کہ:ربِ اجعل ہذا بلدا آمِنا وارزق اہلہ البقرہ، 2: 126)اے میرے رب! اسے امن والا شہر بنا دے اور اس کے باشندوں کو طرح طرح کے پھلوں سے نواز۔اس دعا میں سب سے پہلے امن کا ذکر ہے، اس کے بعد معیشت اور رزق کی بات ہے لہذا اس سے یہ معلوم ہوا کہ معاشرہ کو خوشحال بنانے کے لیے پہلے اس کو پر امن بنانا ناگزیر ہے۔