Click here to View Printed Statement
قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 نشستوں کے ضمنی انتخابات 18جون کو ہونے تھے مگر پیر کے روز الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبہ سرحد میں امن و امان کی صورت حال اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مجوزہ بجٹ اجلاسوں کو جواز بناتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات اب 18اگست کو ہوں گے۔ یہ اعلان بظاہر اتنا اچانک اور غیرمتوقع تھا کہ تقریباً تمام ہی مکاتب فکر کی جانب سے اس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے اندر امارت اور غربت کے درمیان خلیج مزید وسیع ہوگئی ہے۔ پاکستان کے دس فیصد امراءکے طبقہ کےلئے ملک کے چالیس فیصد وسائل مختص ہیںجبکہ غریب ترین بیس فیصد لوگوں کو مُلکی وسائل کا صرف دس فیصد حصہ ملتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خطِ غربت سے نیچے بسنے والوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہوا ہے اور مُلک کے اندر ایک نئی قسم کا طبقہ اشرافیہ پیداہوگیا ہے۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
برسراقتدار آنے والا نیا جمہوری اتحاد پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا سب سے بڑا اور مضبوط حکومتی اتحاد ہے۔ بھاری مینڈیٹ کسی ایک سیاسی پارٹی کو حاصل ہو تو خدشہ رہتا ہے کہ اقتدارسے محروم رہ جانے والی مدِمقابل پارٹیاں برسراقتدار پارٹی کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہوجائیں۔ اتحادوں کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ووٹروں کی غالب اکثریت خود کو اقتدار کا حصہ سمجھ کر شروع کے دو تین برس بڑے صبر اور تحمل سے گذارتے ہیں۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
جب بھی افغانستان میں مورچہ زن امریکی فوجیں دہشت گردی کے ٹھکانوں کی موجودگی کا بہانہ بناکر پاکستان کے قبائلی علاقوں پر میزائل داغتی ہیں یا فائٹرطیاروں سے بم برساتی ہیں ہمارے فوجی ترجمان بیان دیتے ہیں کہ امریکی طیاروں نے ہم سے اجازت لئے بغیر کارروائی کی ہے ۔جب بغیر اجازت کوئی ملک حدود کے اندر گھس کر فوجی کارروائی کرے تو اسے جارحیت کہا جاتا ہے اور جارحیت کیخلاف اپنی عوام کا تحفظ کرنا قومی افواج کی پیشہ وارانہ ذمہ داری ہوتی ہے ۔
Continue reading »
written by