Click here to View Printed Statment
وفاقی دارلحکومت کی بعض شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹا لی گئی ہیں اور آئندہ چند روز تک مزید ”نو گو ایریاز“ بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔ تین چار ماہ قبل پاکستان کے شہروں کے اندر جس تواتر کے ساتھ خودکش حملے ہونا شروع ہوئے تھے ، اس سے خوف اور وسوسوں نے ہماری اجتماعی زندگی کو جکڑ لیا تھا۔ امن کی فاختائیں ہمارے منڈیروں سے اُڑ کر ہمسایہ ممالک کا رُخ کر چکی تھیں۔ سکون کی نیندیں حرام ہو چکی تھیں۔ زندگی کیا تھی، بس ایک بے یقین سا سایہ تھا جو کسی چوک چوراہے میں خون آلود ہوتا دکھائی دیتا تھا۔ عوام تو عوام ،طبقہ اشرافیہ بھی اپنے بچاو¿ کی تدبیریںڈھونڈتا دکھائی دیتا تھا۔ جتنے اُونچے سر تھے، سب اُڑائے جانے کے ڈر سے نیچے ہو چکے تھے۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں قائم پولیس کے اعلیٰ ترین افسران نے اپنی رہائش گاہوں کی طرف آنے والے راستے سنگ و خار سے بند کر دیئے تھے اور عوام کی حفاظت کے نام پر مراعات اور تنخواہیں بٹورنے والے عملاً قلعہ بند ہو کر کسی حملہ آور کے منتظر بیٹھے سانسیں گنتے تھے۔ سوائے مذمت کے حکمران طبقہ عوام کو کچھ دینے کے قابل نہ تھا اور اسلام آباد چند روز میں فتح ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔ Continue reading »
written by
انتہاءپسندی، تعصب، مذہبی جنونیت، عدم برداشت اور سماجی عدم مساوات بھارتی ہندوﺅں کی نفسیات اور معاشرے کا حقیقی چہرہ ہے۔ بانی پاکستان محمد علی جناح جنہیں ان کے کردار اور کارکردگی کی بناءپر مسلمانوں نے قائد اعظم کا لقب دیا تھا۔ ان کی عظیم شخصیت اور تاریخی کردار کا جوں جوں ادراک غیر مسلموں کو ہوتا جارہا ہے وہ بھی ان کے قائد اعظم ہونے کا اعتراف اپنے ضمیر کی آواز پر کئے جارہے ہیں۔ بانی پاکستان محمد علی جناح قائد اعظم تھے اور رہیں گے۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statment
سولہ کروڑ لوگوں میں سے خطِ غربت سے نیچے ایڑیاں رگڑنے والے غریبوں کی تعداد کسی طرح بھی چھ کروڑ سے کم نہیں ہے۔ ہر وہ پاکستانی جو خود دو وقت کی روٹی کما نہیں سکتا وہ خطِ غربت سے نیچے ہی تصور کیا جائے گا۔ چھ کروڑ لوگوں کی حالت فقیروں اور مانگتوں جیسی ہے۔جو خوددار ہیں وہ تو خودکشی کو ترجیح دیتے ہیں۔
Continue reading »
written by
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھنچی گئی سرحد مصنوعی نہیں اس میں خونِ شہیداں شامل ہے مگر مکاری اور چانکیائی فلسفے پر یقین رکھنے والا بھارتی ہندو دانشور ”بغل میں چھری اور منہ میں رام رام“ کی پالیسی پر آج بھی قائم ہے۔ اس ضمن میں پاکستانی ضمیر فروشوں کے چہروں، افکار اور کردار سے تو سبھی پاکستانی واقف ہیں۔ ایک بوتل کی مار یہ پاکستانی دانشور رات گئے گندگی کے ڈھیر سے اٹھائے جاتے ہیں اور اگلی شام بطور دانشور پاک بھارت دوستی اور مشترکہ ثقافت کا راگ الاپ رہے
Continue reading »
written by
Aug 15
|
Al-Akhbar, Al-Sharq, Ausaf, Business Times, Islamabad Times, Jammu Kashmir, Jinnah, K-2, Kainat, Pakistan, Sahafat
|
Click here to View Printed Statment
گزشتہ ماہ مقامی یونیورسٹی میں مختلف اداروں کے اشتراک سے سکول کے بچے بچیوں کے لئے میتھمیٹکس کے حوالے سے سمر کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے آخری روز ملنے والے سرٹیفکیٹ اور سکول بیگ دکھاتے ہوئے ہماری بھتیجی نے پرجوش لہجے میں بتایا‘”انکل اب میں چالان بھی کرسکتی ہوں“اور اس کے ساتھ ہی اس نے ایک خوبصورت کارڈ دکھایا جس پر ”وارننگ کارڈ“ کے الفاظ درج تھے۔ یہ کارڈ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ بھتیجی نے بتایا کہ دوران کیمپ سٹوڈنٹس کو ٹریفک پولیس آفس کا دو مرتبہ وزٹ کرایا گیا۔ وہاں مختلف افسران نے ٹریفک رولز پر بریفنگ دی اور پھر شرکاءسے سوالات پوچھے۔ ایک سمارٹ سے انکل جو کہ سب سے بڑے آفیسر تھے انہوں نے ٹریفک رولز پر لیکچر دیا اور لنچ باکس بھی دیئے۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
یہ نہیں کہ اس ملک اور معاشرے میں اچھائیاں نہیں رہیں بلکہ اصل المیہ ےہ ہے کہ اچھائیاں اور بھلائیاں ہمارے نزدیک اب خبر کا درجہ نہیں پاتیں۔ اگر ہم تھوڑا سا وقت نکالیں اور اپنے شہر اور محلے پر نگاہ دوڑائیں تو ایسے مردانِ صدق وصفادکھائی دیں گے جو بغیر کِسی نام ونمودکے انسانی خدمت میں جُتے ہوئے ہیں۔ قومی سطح پر بھی ایک نہیں سینکڑوں بلکہ ہزاروں ایسے رجال عظیم ہیں جوحسب ونسب ذات ‘اور علاقے ‘ زبان اور مکان کی تفریق رکھے بغیرخدمت خلق کے صالح عمل میں مصروف رہتے ہیں۔ افسوس کہ ہمارے قلم اِن بے لوث ہستیوں کی جائز تعریف میں بھی متحرک نہ ہوئے۔ ہماری زبانوں پر تخریب کاریوں کے تذکرے تو جاری رہتے ہیں لیکن اِن معماروں اور مسیحاﺅں کو ہم نے کبھی ماڈل پاکستانی کے طور پر پیش نہیں کیا۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ہی سوات میں ایک لڑکی کو کوڑے مارے جانے کے واقعہ کے تمام پہلو سامنے آسکیںگے۔ وڈیو اصلی ہے یا جعلی‘ واقعہ کے محرکات حقیقی ہیں یا بہتان پر مبنی‘ کوڑے مارنے والے اصلی طالبان ہیں یا طالبان کے روپ میں دشمن ملک کے ایجنٹ ہیں۔ سزا طے کرنے اور اس پر عملدرآمد کرنے والے لوگ واقعتا اسلامی سزا اور جزا کی روح کو سمجھنے والے علماءہیں یا قبائلی سوچ کے حامل چند روایت پرست باریش لوگوں کا کوئی گروہ ہے ۔ اس طرح کے بے شمار سوالات کے جوابات عدالت کے ذریعے ہی مل سکیں گے۔ سوات اور فاٹا کے حالات ایسے ہیں کہ کسی بھی واقعہ کا فوری طور پر سچ اورجھوٹ ڈھونڈ لینا امر محال ہے۔ ہم صرف سوالات اٹھا سکتے ہیں۔
Continue reading »
written by
Mar 27
|
Al-Akhbar, Al-Sharq, Ausaf, Azkar, Garift, Islamabad Times, Jammu Kashmir, Jinnah, K-2, Kainat, Pakistan, Sahafat
|
Click here to View Printed Statement
امریکی حکمران بھی عجیب وغریب قسم کے دماغی خلجان میں مبتلا رہتے ہیں۔ امریکہ بہت بڑا ملک ہے۔ باون ریاستیںہیں‘زرخیز زمینیں ہیں‘ بہترین دماغ ہیں۔ اپنے ملک میں رہیں‘ اپنے لوگوںکی صحت اور تعلیم کی سہولتوں میں اضافہ کریں اور خود خوبصورت زندگی بسر کریں اور دنیا کو اپنے نظریات اور روایات کے مطابق زندگی بسر کرنے دیں۔ خدا جانے بیٹھے بٹھائے وہاں کے شہہ دماغوں کو کون سا کیڑا کاٹتا ہے اور ہر دس سال بعد کسی دوسرے ملک پر یلغار کردیتے ہیں۔ اپنے نوجوانوں کا خون بہاتے ہیں‘ اسلحہ پھونکتے ہیں اور لاشیں گراتے‘ ملکوں کو تہس نہس کرتے ہیں۔ جب مرنے مارنے کے عمل سے تھک جاتے ہیں تو پھر باعزت واپسی کے راستے ڈھونڈنے لگتے ہیں بلکہ اکثر ہاتھ باندھ کر ‘منتیں کرکے مجروح ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔
Continue reading »
written by
ترجمہ:”خوب جان لو کہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہوگئی تو اسے پیدا ہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشتکار خوش ہوگئے۔ پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہوگئی پھر وہ بھس بن کر رہ جاتی ہے۔ اس کے برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور وہ جنت جس کی وسعت آسمان اور زمین جیسی ہے جو مہیا کی گئی ہے ان لوگوں کےلئے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہوں۔یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے۔اور اللہ بڑے فضل والا ہے“۔(سورہ حدید)
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
کیایہ حقیقت اب کسی سے چھپی رہ گئی ہے کہ آج کل پاکستان چاروں اطراف سے دشمنوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ ایک طرف بھارت اس ملک کو عالمی دہشتگرد قرار دلوانے اور دنیا بھر میں اس کے دوستوں کو بدظن کرنے کے لئے باقاعدہ سرد جنگ شروع کرچکا ہے۔ دوسری طرف افغانستان کی حکومت کے اندر چھپے ہوئے پاکستان دشمنوں نے ہمارے صوبہ سرحد میں توڑ پھوڑ کا عمل تیز کررکھا ہے ۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کو بہرحال یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ اپنی حکمرانی کے انداز میں مشاورت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔اب تک کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر پاکستان نے اپنے مشیروں اور مشاورت کے دائرہ کار کو اپنی پارٹی یا کسی کچن کیبنٹ تک محدود نہیں رکھا بلکہ کسی اشو سے متعلقہ ہرگروہ اور حلقے کو اعتماد میں لیکر ہی کوئی فیصلہ کیا ہے
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
پاکستان کے دوست ممالک میں نمایاں ترین دوست ملک ‘متحدہ عرب امارات ہے۔ یہاں کی حکومت نے پاکستان میں سماجی ترقی‘ شعبہ تعلیم اور صحت کی بہتری اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
جناب شیخ سلطان النہیان مرحوم پاکستانی عوام میں مقبول ترین شخصیت تھے۔ اور محسن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پاکستانی عوام ان کی پاکستان کے لئے دوستانہ نوازشات اور سماجی شعبے کی ترقی کے لئے بے مثال خدمات کو نہ صرف احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ انہیں یاد بھی رکھتے ہیں۔اپنے عظیم باپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے موجودہ صدر محترم شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے پاکستان دوستی اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شیخ زید مرحوم کی روشن خدمات کی دوستانہ روایت کو زندہ رکھا ہے۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
پاکستان کے دوست ممالک میں نمایاں ترین دوست ملک ‘متحدہ عرب امارات ہے۔ یہاں کی حکومت نے پاکستان میں سماجی ترقی‘ شعبہ تعلیم اور صحت کی بہتری اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
Continue reading »
written by
اسلام وہ کامل دین ہے جسے اللہ تعالیٰ نے لامحدود قدرت سے تمام بنی نوع انسان کی دائمی رہنمائی اور ابدی فلاح کے لئے پسند فرمایا ہے۔ اسلام ہی وہ دین فطرت اور ضابطہ حیات ہے جو آج بھی ایک زندہ قوت ہے جس طرح چودہ سو سال پہلے تھا قرآن کریم نبی آخرالزمان پر بھیجی جانے والی اللہ کی وہ آخری کتاب ہے
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
ممبئی حملوں کے اصل ذمہ داروں کے تعین کے لئے ابھی بہت وقت درکار ہے۔ بھارت کیطرف سے دی گئی معلومات کے نتیجے میں پاکستانی حکام نے جن تنظیموں اور گروہوں کے سرکردہ رہنماﺅں کو گرفتار کیا ہے اور جن کی انکوائری شروع کردی گئی ہے ان تمام افراد اور گروپوں کا تعلق کسی نہ کسی طرح آزادی کشمیر سے جڑا ہوا ہے۔ جوں جوں یہ انکوائری آگے بڑھے گی اور ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گ
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
امریکہ سمیت دنیا کے طول و عرض میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے جاری ہیں۔ پاکستان کے اندر بھی عوامی سطح پر اسرائیلی بربریت کی بھرپور مذمت کی جارہی ہے۔ مذمتی بیانات کی حد تک مسلمان حکمران کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ عرب ریاستوں کے بادشاہ ہوں یا مشرق بعید کے مسلمان ممالک …. سب نے لفظی مذمت کی حّد تک اتمام حجت کردی ہے۔ سلامتی کونسل نے جنگ بندی کی قرارداد بھی پاس کردی ہے۔ اور مغربی ممالک بھی طوعا ًکرہاً اسرائیل کو جنگ بند کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ یوںمحسوس ہوتا ہے
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
اکانومی واچ کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں پاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیوبن سفیر جناب گستاوو کا کہنا تھا ”پاکستان کو اس خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔جس نے چین جاناہے اسے بھی یہیں سے گزرناہے جسے وسطہ ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرنا ہے اس کا راستہ بھی یہی ہے اور افغانستان‘ ایران جیسے ممالک کا زمینی راستہ بھی یہی ملک ہے۔اس ”گیٹ وے“ پوزیشن نے دنیا بھر کے مفادات کو پاکستان سے وابستہ کردیا ہے۔
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
معاشی مسابقت کے اس دور میں چین نے اقتصادی ترقی کو ہی اپنی خارجہ پالیسی کا مرکز و محور بنا لیا ہے۔ ”ہم جنگ نہیں کرینگے“ چین کی قومی قیادت اس فلسفے پر پوری طرح یکسوئی سے عمل پیرا ہے اور دنیا بھر میں مارکیٹوں پر مارکیٹیں فتح کرتے معاشی خوشحالی کے نئے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ یہ نہیں کہ چین اپنے دفاع سے غافل ہے۔ اسلحہ سازی کے اعتبار اور دفاعی تقاضوں کے لحاظ سے بھی چینی حکومت دنیا کی سپرطاقت کے ہم پلہ ہونے کے قریب ہے۔ آج امریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک بھی چین کے مقروض ہوچکے ہیں اور دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے چین کی طرف بے چین نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں
Continue reading »
written by
Click here to View Printed Statement
عورتوں کے حقوق کا مغربی تصور دراصل عورت کے مقام و مرتبہ کی توہین ہے۔ افسوس کہ پاکستان میںحقوقِ نسواں کی تنظیمیں اسی توہین آمیز تصور سے متاثر ہو کر اپنی سرگرمیوں کے لئے راستے تلاش کرتی ہیں۔ گزشتہ ساٹھ برسوں میں فیشن ایبل بیبیوں کی این جی اوز نے بھاری فنڈز حاصل کئے۔ زینت ونمائش کی حد تک عورتوں کے حقوق کے حوالے سے بڑی بڑی کاروائیاں ہوئیں لیکن پاکستان کی عورت کے حقوق کا تحفظ ہوسکا نہ ہی عورت پر ظلم کا موجب بننے والے رویوں میں کوئی تبدیلی آسکی۔
Continue reading »
written by
|