Dec 12
|
Click here to View Printed Statement
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کیا ہے ۔عموماً ووٹرز ان انتخابات سے دور رہتے ہیں کیونکہ منتخب ہونے والے کا عرصہ اقتدار ایک سال یا چند ماہ کا ہوتا ہے’جیتنے والے کو بھی چند ہزار ووٹ پڑتے ہیں اور ہارنے والا بھی کچھ زیادہ دل گرفتہ نہیں ہوتا۔ لیکن دسمبر کے ضمنی انتخابات میں جیتنے اور ہارنے والے دونوںجنرل الیکشنز جیسے انتخابی معرکے سے دوچار ہوئے۔ انتخابی حلقوں کے اندر جوش و خروش بھی بھرپورتھا۔گویا فریقین نے پورا پورا زور لگایا اور ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک پہنچانے کے تمام تر جتن بھی کئے۔مسلم لیگ(ن) کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والی (ق) لیگ اور پی پی پی کو یقیناً اپنے ووٹ بینک کے دیوالیہ ہونے کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔اب وہ کس طرح اس ووٹ بینک کو ووٹوں سے بھرتے ہیں اس کے لئے ان کے پاس وقت بہت کم رہ گیا ہے۔پی پی پی کا خیال ہے Continue reading »