Feb 21

پاکستان میں گڈ گورننس کے حوالے سے کبھی کبھار ہی کوئی اچھی خبر سننے کو ملتی ہے۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ہاں بعض ایسے ادارے اور محکمے پروان چڑھ چکے ہیں جن کو ہر طرح کے سیاسی دباؤ کو برداشت کرتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھنے کا فن بھی آگیا ہے۔ریسکیو 112 ہو،نادرا ہو یا نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ہو۔ان اداروں نے پاکستان میں عمومی بد نظمی کی فضاء کو بڑی حد تک تبدیل کردیا ہے۔اکثر موٹر وے پر جانے کا اتفاق ہوتا ہے۔لیہن ہر بار مستعد اور فرض شناس موٹر وے پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کیلئے دل سے دعا نکلتی ہے۔یہ واحد پولیس ہے جس جو چالان بھی کاٹے تو غصہ نہیں آتا۔یہی جذبات نیشنل ہوئی وے پولیس کے حوالے سے بھی ہیں۔چونکہ اتھارٹی ایک ہے اسی لئے نظم و ضبط بھی ایک جیسا ہے۔جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہوئے اگر کبھی سپیڈ وارننگ دیکھ نہ پائیں تو پکڑا جانا یقینی ہوتا ہے۔یہ روک ٹوک اور چالان وغیرہ دراصل حادثات سے بچاؤ کیلئے ضروری ہیں۔
موٹر وے پولیس اور نیشنل ہائی وے پولیس کی سب سے بڑی خوبی ان کا اچھا اخلاق ہے۔ان کیطرف سے بروقت معلومات اور ٹریفک قوانین سے بار بار آگاہی ہے۔
پاکستان میں موثر وے سمیت نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک حادثات کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آچکی ہے۔شدید بارشوں،دھند،اور جلسوں جلوسوں اور دھرنوں کے باوجود ٹریفک کیلئے متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی جاری رہتی ہے۔

Continue reading »

written by drmurtazamughal

Nov 09

Click here to View Printed Statement

آج انسانیت مجموعی طور پر انتشار کا شکار ہے ۔تمام تر ترقی ‘خوشحالی تعلیم اور علم کے باوجود ساڑھے چھ ارب انسان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور اس کرہ ارض کو نہ ختم ہونے والے فتنوں میں مبتلا کردینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔کوئی ایسا خطہ نہیں جو جنگ و جدل سے پاک ہو۔ جہاں انسان انسان کو کاٹ نہ رہا ہو۔ جہاں آدم آدم کو لوٹ نہ رہا ہو امیر غریب کو کھائے جارہا ہے۔ باوسیلہ دنیا بے وسیلہ بستیوں کو اجاڑ رہی ہے۔تقابل کا فلسفہ اپنے تمام تر منفی معنوں کے ساتھ نسل انسانی کی تباہ کاریوں میں کارفرما ہے۔ کچھ معلوم نہیں کب زیر زمین چھپے ہوئے ایٹم بم’ سمندر میں تیرتی ہوئی نیو کلیائی آب دوزیں ‘تابکاری مواد اٹھائے فضاء میں قلانچیں بھرتے طیارے اور خلا میں ہچکولے لیتے مصنوعی سیارے اچانک کسی مہم جو ذہن کی چھوٹی سی غلطی سے اس قافلہ انسانیت کو آگ لگا دیں اور احسن تقویم کے فارمولے پر پیدا کردہ انسان اپنی ہی بدتد بیری اور بدنیتی کے سبب اپنے گھر کو جلا کر خاکستر کردے۔ انسانیت کو بچانے کی آج جس قدر ضرورت ہے۔

Continue reading »

written by drmurtazamughal