Apr 18

Click here to View Printed Statements

ماضی میں جھانکنا انسان کی فطرت ہے۔نہ چاہتے ہوئے بھی انسانی سوچ ماضی کے جھروکے سے جھانکنے لگتی ہے۔ دس برس ہونے کو آئے ہیں امریکہ نے نائن الیون کے حادثے کا بدلہ لینے کے لئے روسیوں کے ہاتھوں پہلے سے ہی تباہ حال افغانستان پر ڈیزی کٹر بموںکی بوچھاڑ کر دی تھی۔آج امریکی سفیر پورے یقین سے اعلان کر رہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے واپس جانے کے لئے نہیں آیا۔ پھر کس لئے آیا؟ یہ وہ سوال ہے جس کے ہزاروں جواب ہیں۔”نائن الیون“ بپا کرنے والے کون تھے‘یہ سارا نزلہ طالبان کی ”اسلامی حکومت “پر کیوں گرا؟۔ایسے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے لوگوں نے کتابیں لکھی ہیں۔ جب تک مورخ تاریخ قلم بند کرتے رہیں گے‘افغانستان پر امریکی قبضہ کی وجوہات پر بحث ہوتی رہے گی۔ Continue reading »

written by host

Mar 14

Click here to View Printed Statements

پاکستان کا مسئلہ نمبر ایک کیا ہے؟ ہر صاحب شعور پاکستانی اپنی زندگی میںکئی بار سوال اٹھاتا ہے لیکن کوئی شافی جواب نہ پا کر قلبی بے اطمینانی اور بے چینی کے دائمی مرض میںمبتلا ہوجاتا ہے۔ افراد ہی نہیں بڑے بڑے ادارے اسی سوال کو بنیاد بنا کر بحث و تمحیص کی لامتناہی نشستوں کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔ لیکن آج تک یا تو اس سوال کا کوئی قابل عمل حل پیش ہی نہیں کیاگیا یا پھر اگر کہیں کوئی جواب موجود ہے تو اسے عوام الناس کی طرف سے اجتماعی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی۔ Continue reading »

written by host