Jul 23

Click here to View Printed Statement

ملال یہ ہے کہ ملالہ بیٹی نے یو این کے اجلاس میں جو پُرتاثیر تقریر کی اس میں امریکی ڈرون حملوں’عافیہ صدیقی بہن پر عدالتی تشدد اور افغانستان پر امریکی یلغار کے حوالے سے اشارہ تک نہیں کیا۔ بچے معصوم ہوتے ہیں اور نئی زندگی پانے کے بعد اور بھی معصوم لگتے ہیں۔معصومیت کا تقاضا تو یہ ہے کہ ہر برائی کو برائی ہی سمجھا جائے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ طالبان تو ہر برائی کی علامت قرار دیئے جائیں اور امریکہ کو ہر اچھائی کا حوالہ ثابت کیا جائے۔ پاکستان کی بار بار کی اپیلوں کو جس طرح امریکہ نے رد کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے معصوم ملالائوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Continue reading »

written by host

Jan 07

Click here to View Printed Statements

علم نہیں کہ اب کی بار پیپلزپارٹی کو مظلوم بننے کا موقع ملتا ہے یا نہیں لیکن خلق خدا کی زبان پر ایک ہی جملہ ہے”زرداری کب جارہا ہے“۔نااہلیوں اور بدنیتوں سے بوجھل ملکی فضاءمیں پروان چڑھنے والے عوامی غیض و غضب نے انڈے بچے دینے شروع کردیئے ہیں۔اگر ”سٹیٹس کو“ کا مخالف کوئی حقیقی عوامی لیڈر ہوتا تو وہ بیروزگاروں کی فوج کی کمان سنبھال لیتا ۔کراچی سے پشاور تک ہر چوک چوراہے پر اس کا پرہجوم استقبال ہوتا۔لیکن بظاہر وہ تمام لیڈرجو انقلاب کا نعرہ لگاتے ہیں

Continue reading »

written by host

Apr 04

Click here to View Printed Statements

جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ افواج پاکستان کے شائد واحد سپہ سالار ہوں گے جن کے پاس اقتدار سنبھالنے کا مکمل موقع تھا لیکن انہوں نے انتہائی قومی سوچ کا ثبوت دیتے ہوئے ملک کے اندر جمہوریت کو راستہ دیا۔ جنرل صاحب کو ان کی اسی جمہوری سوچ کی بدولت”جمہوری جرنیل“ بھی کہا جاتا ہے ۔دشمنوں کی نیندیں حرام کردینے والی فوجی مشقوں ”ضرب مومن“ کے خالق‘ صوبہ بہار کے علاقے اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والے معزز مغل خاندان کے چشم وچراغ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کے ساتھ اپنے کالم نگار دوست بیگ راج کے ہمراہ دو گھنٹے کی طویل نشست ہوئی جس میں جنرل صاحب نے نہ صرف اپنی سیاسی ناکامی کی وجوہات بیان کیں بلکہ پاکستان میں انقلاب کے خطرات سے آگاہ کیا۔ سیاست اور ریاست کے طالبعلموں کے لئے جنرل بیگ کے اس تجزیے میں روشنی کا سامان تو ہے ہی ‘ قارئین کیلئے بھی دلچسپی کا سبب ہوں گے۔ Continue reading »

written by host