Jun 22

Click here to View Printed Statement

یہ ملاقاتیں بھی عجیب ہیں۔جب میل ملاپ کے سارے راستے بند ہوں اور فریقین کوماضی مرحوم کی محبتیں ڈسنے لگیں تو پھر کونسا طریقہ نکالاجائے کہ شریفانہ طرز سیاست پر حرف بھی نہ آئے اور ملاقات کا سبب بھی پیدا ہوجائے۔ اس کی زندہ اور تازہ ترین مثال کالا باغ ڈیم کے اشو پر سینٹ کے اندر مسلم لیگ (ن) اور (ق) کے ارکان کا یک زبان ہونا ہے ایک ایسا اشو جسے خود مسلم لیگ (ن) اور(ق) نے”وسیع تر قومی مفاد“ میںدفنا دیا تھا‘قومی وحدت کو ڈیم پر قربان نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا‘متبادل

Continue reading »

written by host

Jun 17

Click here to View Printed Statement

پاک ایران تعلقات کو سرد مہری کا شکار کرنے کےلئے ہمارے ہاں بعض اوقات سپانسرڈ قسم کی خبریں اچھالی جاتی ہیں لیکن ہفتہ بھر ایران میںرہ کر اور وہاں کے لوگوں سے مل کر دل انتہائی مطمئن ہوا ہے کہ اہل ایران نہ صرف یہ کہ پاکستان کے بارے میں بے پناہ محبت رکھتے ہیں بلکہ اس محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ انقلاب ایران سے قبل بھی ایرانی اور پاکستانی اقوام میں بھائی چارے کی فضا ہی تھی لیکن اسلامی انقلاب کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ”اسلامی جمہوریہ“ کے لفظ نے معنوی اعتبار سے قربت کو فروغ دیا ہے اور علامہ اقبالؒ کی فارسی شاعری کے حوالے نے ایرانی اور پاکستانی بہن بھائیوں کو قلبی طور پر بھی یک جان دو قالب بنا ڈالا ہے۔ Continue reading »

written by host

Apr 23

Click here to View Printed Statement

اپر کلاس دانشوروں کے ہاں نظریات اور عقائد کو عمومی طور پر تنگ نظری سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ آجکل تو فیشن بن گیا ہے کہ جوں ہی کسی نے خدا ‘رسول اور قرآن کے حوالے سے ملکی معاملات میں کوئی دلیل لانے کی کوشش کی وہیں اسے مذہبی انتہا پسندی کا لیبل لگا کر ناقابل سماعت قرار دے دیا جاتا ہے۔ قیام پاکستان کی وجوہات بھی نئی نئی گھڑنے کی کوشش کی گئی ہے Continue reading »

written by host

Feb 01

Click here to View Printed Statment

قرآنِ کریم انسانی زندگی کا نقشہ کچھ اس طرح کھینچا ہے کہ یہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال واولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہوگئی تو اسے پیداہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشتکار خوش ہوگئے۔ پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہوگئی پھر وہ بھس بن کر رہ جاتی ہے۔اس کے برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور وہ جنت جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے جو مہیا کی گئی ہے ان لوگوں کے لئے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہوں یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ Continue reading »

written by host

Nov 25

Click here to View Printed Statment

”ظالمان“ کے ظلم کا شکار ہونے والی زیادہ سیاسی شخصیات کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔مالاکنڈ ڈویژن ‘فاٹا اور پشاور میں اے این پی کا شائد ہی کوئی رہنما ہو جسے بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ظلم و بربریت کا نشانہ نہ بنایا گیا ہو۔ ایک اندازے کے مطابق اے این پی کی دوسرے اور تیسرے درجے کی لیڈر شپ کا قتل عام کیاگیا ہے۔

Continue reading »

written by host

Oct 27

Click here to View Printed Statment

دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں جس محاذ پر سب سے زیادہ سرگرمی دکھائے جانے کی ضرورت ہے وہ غربت کا محاذ ہے۔ فوجی آپریشنز وقت مقررہ میں کامیاب ہوسکتے ہیں لیکن دہشتگردی کی وجوہات ختم کرنے کا عمل دیرپا اور مسلسل ہوتا ہے۔آج کا پاکستان کراچی سے خیبر تک دہشتگردوں کی کارروائیوں سے لرز رہا ہے۔ کہیں پنجابی طالبان کے نام سے یہ لوگ متحرک ہیں اور کہیں پشتو بولنے والے مجرم سامنے آرہے ہیں۔اب دہشتگردی کی وبا کسی ایک صوبے‘ طبقے یا گروہ تک محدد نہیں رہی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جہاں جہاں غربت کے سائے گہرے ہوتے ہیں‘وہیں سے خودکش بمباروں کی بھرتی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ کوئی بھی اختلاف انتہا پسندی کی شکل اس وقت اختیارکرتا ہے جب پیٹ کی بھوک انسان کو ہر طرف سے بے اختیار کردیتی ہے۔بعض بزدل بھوکے حالات سے مجبور ہو کر خودکشی کر لیتے ہیں جبکہ نوجوان خون بغاوت پر اتر آتا ہے۔ جونہی کوئی ماسٹر مائنڈ کسی غریب نوجوان کو خودکش بمبار بننے کے لئے مذہبی جواز فراہم کرتا ہے‘ پھر انتقام کی بدترین شکلیں سامنے آتی ہیں۔

Continue reading »

written by host

Nov 02

Click here to View Printed Statement

معروضی حالات اور زمینی حقائق کے ادارک کا دعویٰ کرنے والے ہمارے تمام سکہ بند قسم کے دانشور ہمیں امریکہ سے ڈرنے کے مسلسل مشورے دیتے ہیں ۔ وہ ایسے ایسے دلائل پیش کرتے ہیں کہ اچھا خاصا بہادر آدمی خوف زدہ ہو کر کانپنے لگتا ہے۔ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر امریکی سی آئی اے کی مثبت رپورٹ کے لئے ہمارے اکثر وفاقی سیکرٹریز‘حکومتی عہدیداران جرنیل ‘صنعتکار اور جاگیردار قسم کے لوگ امریکہ کیخلاف بولنا تو درکنار سوچنے کا بھی رسک نہیں لیتے۔

Continue reading »

written by host