Nov 06

Click here to View Printed Statement

مسلکی اختلافات نے نہ ختم ہونے والی باہمی جنگ و جدل کی شکل اختیار کرلی ہے اور صرف مسجدوں‘ کالونیوں اور مدرسوں کی حد تک ہی ”نوگوایریاز“ نہیں بنے زہن و قلب بھی بری طرح تقسیم ہوچکے ہیں۔ایک دوسرے کے خلاف زبان ہی زہر نہیں اگلتی کلاشنکوف‘ دھماکے اور خودکش حملے بھی معمول بن چکے ہیں۔ پاکستان کا کونسا علاقہ‘ صوبہ اورشہر ہے جہاںفرقہ وارانہ فسادات نہیں بھڑکتے اور لاشیں نہیں گرتیں اور خون کی ندیاں نہیں بہتیں۔قیام پاکستان سے قبل ہم پڑھتے ہیں اور بزرگوں سے سنتے ہیں کہ اس برصغیر میں ہندو مسلم فسادات ہوا کرتے تھے۔پاکستان بن جانے کے بعد شیعہ سنی فسادات نے ہندو مسلم فسادات کی جگہ لے لی ہے۔یہ آگ کس نے لگائی‘ ایندھن کس نے فراہم کیا اور جلتی پر تیل کہاں سے آتا ہے۔ یہ سارے خوفناک پہلو ہیں۔ان پر لکھنے اور بات کرنے سے قلم کانپتا ہے۔لیکن وہ پاکستانی جو اس صورتحال سے پریشان رہتے ہیں وہ شیعہ سنی علمائے کرام سے توقع رکھتے ہیں

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM