Jun 30
|
Al-Akhbar, AMN, Asas, Ausaf, Azkar, K-2, Kainat, Kashmir Express, Musalman, Nawa-i-Waqt, News Mart, Pakistan, Quami Akhbar, Sada-e-Gilgat, Sada-i-Channar, Sarkar
|
Click here to View Printed Statements
لوڈشیڈنگ کی طوالت بڑھتی جارہی ہے۔ بل ہےں بجلی نہیں اور جب بجلی کی بجائے بلبلا دینے والے بل موصول ہوتے ہیں تو بغاوت کرنے کو دل مجبور ہوجاتے ہیں۔ پھر ”لیسکو“ ہو یا ”آئیسکو“ مضبوط گیٹ بھی ٹوٹ گرتے ہیں‘ پولیس بے بس ہوجاتی ہے اور غضبناک نفرتوں کے سامنے کوئی دلیل ٹھہر نہیں پاتی۔
آبادی کی رفتار تیز تر ہے۔ بجلی کی پیداوار کے جو منصوبے چھ کروڑ صارفین کو سامنے رکھ کر بنائے گئے تھے وہ اٹھارہ کروڑ لوگوںکی ضروریات کیسے پوری کرسکتے ہیں؟ حکمرانوںنے سنجیدگی سے اس مسئلہ کی طرف توجہ ہی نہیں کی۔ جن مقتدر طبقات نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی پلاننگ کرنا تھی ان کے ہاں بجلی جاتی ہی نہیں۔ ان کے ایئرکنڈیشنڈ چلتے رہتے ہیں۔دیوہیکل جنریٹر چوبیس گھنٹے سٹینڈ بائی پوزیشن میں موجود ہیں۔ ادھر واپڈا والوں نے سوئچ آف کیا ادھر ڈیزل اور پٹرول پھونکنے والے جنریٹر بجلی اگلنا شروع کردیتے ہیں۔ بڑے لوگ صرف اتنا پوچھتے ہیں”جنریٹر سے ہے یا واپڈا سے؟ اور بس! یہ ہے ان کی کل پریشانی۔ باقی پریشانیاں صرف عوام اورفیکٹری مزدوروں کے حصے میں آتی ہیں۔ملک پہلے ہی قرضوں پر چل رہا ہے۔ صنعت وحرفت کا پہیہ چلے نہ چلے‘حکمرانوں کا پہیہ رکتا ہی نہیں!
تمام رکاوٹوں اور حوصلہ شکنیوں کے باوجود بعض ادارے اور افراد اپنے طور پر قومی خدمت کے منصوبوں کو کامیاب کر گزرتے ہیں۔پاکستان میں حکومتیں ناکام اور انفرادی طور پر کام کرنے والے پاکستانی اور ان کے ماتحت چلنے والے ادارے بڑے بڑے کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔ یہ الگ بات کہ ذرائع ابلاغ کو ایسے تعمیری کاموں کی تشہیر کرنے کی فرصت ہی نہیں۔ یہ اصحاب یقین خود بھی پبلسٹی کی بیماری سے کوسوں دور ہیں اور بڑی خاموشی کے ساتھ کام میں مگن رہتے ہیں۔ Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Jun 23
|
Al-Akhbar, Al-Sharq, Ausaf, Azkar, Kainat, Kashmir Express, Lahore Post, Nawa-i-Waqt, Pakistan, Sada-e-Gilgat, Sada-i-Channar, Universal Recorder
|
Click here to View Printed Statements
قارئین سے التماس ہے کہ وہ سیاسی رہنماﺅں کی ایک دوسرے کے خلاف لسانی ”بدکاریوں“ سے خوفزدہ نہ ہوں۔کسی قسم کا کوئی سیاسی بھونچال آرہا ہے نہ ہی کوئی ”انقلاب“ دروازے پر کھڑا بے چین ہورہاہے۔گرمی اور حبس کے اس موسم میں سیاسی اکھاڑے کو غنیمت سمجھ کر جگت بازیوں اور جملہ آزمایوں سے صرف لطف اندوز ہونے کا سلیقہ سیکھیں تو انشاءاللہ فشار خون مستحکم رہے گا اور شوگر بھی کنٹرول میں رہے گی۔اگر اس لفظی جنگ کو اصلی سمجھ لیا جائے تو پھر کمزور دل حضرات کو لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ قومی غم کے جھٹکے بھی لگنے شروع ہوجائیں گے اور یوں شدت الم کے دورے پڑنے کا خطرہ رہے گا۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Views of Dr Murtaza Mughal on Chaudhry Shujaat
Click here to View Printed Statements
کریڈٹ دیا جانا چاہیے۔ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر کسی پارٹی یا شخص کے اچھے اقدام کو ناقابل ذکر ٹھہرا دینا دانشمندانہ بخیلی کہلائے گی۔افسوس کے ذرائع ابلاغ کے غالب حصے نے چوہدری شجاعت کے قومی نوعیت کے فیصلوں پر مسلسل بخیلی بلکہ بعض اوقات کمینگی کا مظاہرہ کیا ہے۔مفادات کس کے نہیں ہوتے؟۔سیاست کا مقصد ہی اقتدار تک پہنچنا اور اپنے سیاسی فلسفے کے مطابق مملکت کے معاملات کو چلانا ہوتا ہے۔اگر چوہدری برادران نے پی پی پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور حکومت کا حصہ بن گئے ہیں تو انہوں نے ایسا کونسا جرم کیا ہے جس سے باقی ”فرشتہ سیرت“سیاسی پارٹیاں مبّرا ہیں۔محرومین اقتدار کا پرابلم بھی اقتدار ہے اسی لئے وہ اہل اقتدار کیخلاف ”ذاتی مفادات“ کا ڈھنڈورا پیٹتے تھکتے نہیں۔ذاتی اور قومی مفادات بھی عجیب گورکھ دھندا بنا دیئے گئے ہیں۔”ذاتی مفادات“ ایک ایسی اصطلاع ہے جو ایوان اقتدار سے باہر بیٹھے امیدوارانِ اقتدار پر بھی پوری طرح ”فٹ“آسکتی ہے اور ”قومی مفادات“ ایک ایسا رویہّ ہے جو اقتدار میں رہتے ہوئے بھی اپنایا جاسکتا ہے۔سارا معاملہ نیتوّں کا ہے۔ٹی وی پروگراموںمیں کھپ ڈالنے سے نیتوں کے فتور دور نہیں کئے جاسکتے! Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM