Jan 27
|
خاندانی سیاست کے پھول اور کانٹےAkhbar-e-Haq, Azadi, Jurat, Nawa-i-Waqt, Pardes Comments Off on خاندانی سیاست کے پھول اور کانٹے
|
Click here to View Printed Statement
پٹرول بحران کے دوران تجزیہ نگاروں نے بحران کے اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اہم عہدوں پر میاں محمد نواز شریف نے اپنے رشتہ داروں کونواز رکھا ہے اس لئے وہ کسی ذمہ دار کو سزا نہیں دے سکتے۔ ایک مﺅقر انگریزی اخبار نے لکھا کہ امور مملکت تین شخصیات کے ہاتھوں میں ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار اور پنجاب کے وزیراعلیٰ جناب شبہاز شریف کلی طور پر بااختیار ہیں اور تیسرے ظاہر ہے خود میاں محمد نوازشریف ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزراءاپنی ماتحت وزارتوں میں صرف ”ربڑ سٹیمپ“ کا کام کرتے ہیں کیونکہ سیکرٹری اور ایم ڈی براہ راست مذکورہ شخصیات سے ہدایات لیتے ہیں۔ قومی امور میں اسحاق ڈار کو ویٹو کا حق ہے۔ باقی وزراءاسحاق ڈار کی ”نظر کرم“ کے منتظر رہتے ہیں۔ اخبارات میں بڑے بڑے عہدوں پر متمکن افراد کی فہرست بھی دے دی گئی ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر شریف خاندان کے نمک خوار اور وفادار ہیں۔سوال اُٹھایا گیا ہے کہ جو افسران ریاست کی بجائے ایک خاندان کے وفادار ہوں وہ بحران سے کیسے نپٹ سکتے ہیں؟۔ Continue reading »