May 21

Click here to View Printed Statement

سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں شدت پسندوں‘ اسلحہ برداروں اور جنگجوﺅں کیخلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی تمام قابل ذکر سیاسی جماعتوں نے ریاستی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ایسے آپریشنز کی حمایت کردی ہے ۔جو اختلافی بیانات سامنے آرہے ہیں‘ان کی وجہ آئندہ کے انتخابات میں مذہبی حلقوں کے ووٹ اینٹھنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ وزیراعظم پاکستان جناب یوسف رضا گیلانی کی یہ معاملہ فہمی اور حب الوطنی کا ثبوت ہے کہ ان پارٹیوں کو بھی کل جماعتی کانفرنس میں مدعو کیا جو پارلیمنٹ سے باہرہیں۔ یہ حکومت کا بڑا پن ہے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

May 10

Click here to View Printed Statement

پاکستانی معاشرہ مالی اعتبار سے دو طبقوں میں تقسیم ہو کر رہ گیاہے ۔غربت کی شرح میں مسلسل اضافے سے دولت چند ہاتھوں میں مرتکز ہو کر رہ گئی ہے۔ جہاں دولت کا ارتکاز ہوتا ہے وہیں اختیار اور اقتدار کا بھی بسیرا ہوتا ہے۔ لہٰذا آج کا پاکستان عملاً امیر اور غریب کی نہ ختم ہونے والی خلیج کے دو کناروں پر کھڑا ہے اور مڈل کلاس تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے ۔ امیر اور غریب کاٹکراﺅ تو فطری سی بات ہوتی ہے یہ صرف مڈل کلاس ہوتی ہے جو بفرزون کاکام کرتی ہے اور یوں ٹکراﺅ کی نوبت نہیں آتی۔ تازہ ترین مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی کا 55فیصد ہے۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

May 07

محاورہ ہے کہ اندھا کیا مانگے دو آنکھیں ¾ آج کل ایک اور محاورہ زبان زدِعام ہے کہ ”بھوکا کیا مانگے ¾ دو روٹیاں“۔ اب تو حالت یہ ہے کہ خیراتی ہوٹلوں میں لوگ کھانا دینے کی بجائے صرف روٹیوں کی تقسیم پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ لیکن بھوکے ننگے عوام کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 1973ءکے آئین اور عدلیہ کی بحالی، اداروں کے استحکام، آزاد صحافت کے فروغ سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ روٹی‘ کپڑا اور مکان کے منشو ر پر بھی عملدرآمد ہو گا۔ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انکی توقعات پر پورا اتریں گے اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ ہم لڑیں گے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

May 02

اسے خوشخبری ہی کہا جائے کہ خطے کے تین ہمسایہ مسلمان ممالک ‘ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے باہمی رابطے مضبوط کر رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی‘ ایرانی وزیر خارجہ جناب منوچہر متقی اور افغانستان کے وزیر خارجہ جناب رنگین داﺅفر نے آپس میںملاقات کی‘ تینوں ممالک کو درپیش مسائل پر بحث کی اور مشترکہ پریس کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ مفادات کے تحفط کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

May 01

Click here to View Printed Statement

written by deleted-LrSojmTM