Aug 31

Click here to View Printed Statements

written by deleted-LrSojmTM

Aug 27

Click here to View Printed Statements

اسلام تو آیا ہی امن قائم کرنے کے لئے ہے۔ جو شخص‘گروہ ‘ ملک اور قوم ظلم کرے وہ ظالم ہے اور قرآن اورا سلام میں ظالم کے لئے انتہائی بلیغ اصطلاح ”باطل“ استعمال کی گئی ہے۔”جاءالحق وذحق الباطل“ کی نویدسناتے وقت قرآن نے مسلمانوں کو یہی درس دیا ہے کہ تم باطل کیخلاف دل ‘زبان اور ہاتھ سے جہاد کرو اور اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہیں نصیب ہوجائے گی‘باطل بھاگ جائے گا‘ حق جیت جائے گا او ر امن قائم ہوجائے گا۔باطل قوتیں ہی ظالم قوتیں ہوتی ہیں۔غاصب اور قابض ۔ایسی سفاک قومیں جو دیگر کمزور قوموں پر قبضہ کر لیتی ہیں۔ ان کے مال مویشی‘ان کی عزت و آبرو کو لوٹ لیتی ہیں۔ ان کے گھر بار چھین لیتی ہیں۔ ان پر یلغار کرتی اور بستیوں کی بستیاں آگ لگا کر خاکستر کر ڈالتی ہیں۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Aug 27

Click here to View Printed Statements

written by deleted-LrSojmTM

Aug 18

Click here to View Printed Statements

خداجانے اس ملک میں پڑھے لکھے بیوقوفوں کو یہ وہم کیسے ہوگیا ہے کہ یہاں کے عوام اسلام اور نظریہ پاکستان سے بیزار ہوچکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے اندر دانشوروں کا بھیس بدل کرملک دشمن گھس آئے ہیں اور اپنے غیر ملکی آقاﺅں کے اشاروں پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ یہ لوگ اس قدر موثر ہیں کہ میاں محمد نوازشریف جیسے زیرک سیاستدان کو بھی شیشے میں اتار لیا اور ”سیفما“ کے اجلاس میں میاں صاحب نے پاک بھارت دوستی کے حق میں وہ دلائل بھی دے ڈالے جو کسی مسلمان کے ایمان کو ہی مشکوک کر ڈالتے ہیں۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Aug 13

Click here to View Printed Statements

ماہ صیام میں روزہ داروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جانی چاہیں۔لیکن پاکستان میں اسی ماہ مقدس کے اندر لوٹ مار کا وہ سلسلہ جاری ہوتا ہے کہ روزہ دار پناہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں‘الحذر! الحذر!کی صدائیں بلند ہوتی ہیں۔لوگ سوچتے رہتے ہیں کہ اے بار الٰہی رحمتوں کے اس مہینے میں ہم سے قصور کیا ہوا کہ کھانے پینے اور پہننے اوڑھنے والی عمومی چیزیں بھی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ہلال رمضان نمودار ہوا تو مبارکبادیںدیں‘”رمضان شریف مبارک ہو“۔متوسط گھرانے نے بجٹ بنایا۔ اور تمام تر احتیاطیں ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اب کی بار سحر و افطار کے اوقات میں ہرگز فضول خرچی نہیں کرنی۔ اہل خانہ سے طویل مشاورت کے بعد طے پایا کہ میٹھا شربت بند‘کولڈ ڈرنکس بند‘صرف لیموں والی نمکین شکنجوین استعمال کی جائے گی۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Aug 10

Click here to View Printed Statements

امور سلطنت کو دنیا بھر میں ”بزنس افیئرز“ کے طور پر چلا جاتا ہے۔ غیر پیداواری اخراجات کم سے کم رکھے جاتے ہیں۔انتظامیہ کا حجم کم کیا جاتا ہے۔ وزراءکی تعداد گھٹائی جاتی ہے۔سرکاری عمارتوں ‘گاڑیوں‘رہائش گاہوں اور مراعات سے جان چھڑانے کی کوششیں کی جاتی ہیں تاکہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ‘ ملک کے نام پر لیا جانے والے قرضہ اور عوام کی خاطر آنے والی خیرات اور امداد زیادہ سے زیادہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی پر خرچ ہو اور معاشرہ صحت مند ماحول میں انسانی ارتقاءکی منزل کو حاصل کرسکے۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Aug 04

Click here to View Printed Statements

جہاں روزانہ لاشیں گرتی ہوں‘خون بہتا ہو‘گولیاں سنسنا تی ہوں‘آگ بھڑکتی ہو اور آرزوئیں جلتی ہوں ‘وہاں کے رہنے والے کس ذہنی کرب سے گزرتے ہوں گے اس کا اندازہ لاہور اورا سلام آباد میں بیٹھنے والوں کو بمشکل ہی ہوگا۔مائیں اپنے بچوں کو امام ضامن باندھ کر باہر نکالتی ہیں کہ کہیں رقص کرتی موت ان کے لختِ جگر نور نظر کو اچک کر نہ لے جائے۔قاتل کے نزدیک کوئی تفریق نہیں۔عورت‘مرد‘بچہ‘بوڑھا‘مالک‘مزدور‘پٹھان‘مہاجر‘پنجابی‘ بنگالی سب گولی کے سامنے بے بس ۔کسی کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہی۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Aug 04

Click here to View Printed Statements

رجوع کرلینے پر کتنا خرچہ آتا ہے؟ زندگی تو گزر رہی ہے۔اس کے تمام لوازمات بھی کسی نہ کسی طور پر پورے ہورہے ہیں۔آخر انسان کو کبھی رک کر تھوڑی دیر ٹھہر کر اپنی منزل کا تعین کر لینا چاہیے۔اپنے سفر اور زادہ راہ کا جائزہ لے لینا چاہیے۔اگر کسی معاشرے کے افراد سدھر جائیں تو معاشرے کو سدھرنے سے کون روک سکتا ہے۔غریب آدمی سے اعلیٰ انسانی اخلاقیات کا تقاضا عبث ہے۔اسے تو شائد مجبوری ہو جھوٹ بولنے کی‘کام چوری کی۔ غیبت‘حسد اور بدکلامی ان لوگوں کامسئلہ ہی نہیں جنہیں پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لئے اسی دنیاوی جہنم سے ایندھن اکٹھا کرنا ہے۔میں اور آپ جنہیں قدرت نے خطہ غربت کے قریب جانے سے روک رکھا ہے Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Aug 04

Click here to View Printed Statements

 

written by deleted-LrSojmTM