Nov 27

Click here to View Printed Statement

یوں تو عالمی کساد بازاری نے پوری دنیا کو ہی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مالی لحاظ سے مضبوط ممالک اس مالیاتی سونامی کے مزید جھٹکے بھی برداشت کرسکتے ہیں جبکہ کمزور اور پسماندہ ممالک پہلے جھٹکے کے ساتھ ہی مالی طور پر منہدم ہوگئے ہیں۔امریکہ جو کہ دوبرس قبل تک مالی لحاظ سے دنیا کی واحد سپرپاور تھا آج اس کی حالت یہ ہے کہ اربوں ڈالرز قربان کرنے کے باوجود وہ اپنے قومی اداروں اور نجی کارپوریشنوں کو دیوالیہ ہونے سے بچا نہیں پا رہا۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Nov 21

Click here to View Printed Statement

فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کے افتتاحی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری نے نیویارک میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بڑے واضح الفاظ میں ”فرینڈز“ سے ممکنہ توقعات کی وضاحت کر ڈالی تھی۔ صدر صاحب نے کہا تھا کہ ہمیں کیش نہیں بلکہ سرمایہ کاری چاہیے۔ حالانکہ عمومی فضا یہی تھی کہ دولت مند ملکوں کے اجلاس میں پاکستان کو کم از کم دس ارب ڈالرز نقد مل جائیں گے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Nov 20

Click here to View Printed Statement

ابھی تک وہ اعدادوشمار سامنے نہیں آئے جن کی بنیاد پر معلوم ہوسکے کہ پاکستان نے آج تک جتنے ادارے اور صنعتیں پرائیویٹائز کئے ہیں ان سے کل کتنی رقم حاصل ہوئی ہے اور اس رقم سے کتنے غیر ملکی قرضے ادا ہوسکے ہیںلیکن سادہ اور عام فہم سی حقیقت یہ ہے کہ تمام ترنج کاریوں کے باوجود پاکستان کے بیرونی اور اندرونی قرضوں میںاضافہ ہی ہوا ہے

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Nov 15

Click here to View Printed Statement

کسی امر میں دو افراد کا اشتراک جو قوم و ملک ‘مذہب و ملت ‘پیشہ یا نظریاتی ہم آہنگی کی بنیاد پر استوار ہوتا ہے ان میں سب سے بڑھ کر وہ اشتراک ہے جس کی بنیاد رحم مادر ہے۔عربی زبان میں قرابت کا حق ادا کرنے کو وصل ‘رحم ملانا یعنی صلہ رحمی کہتے ہیں۔ یہ خالق کائنات کا پیدا کردہ اشتراک ہے جس کا توڑنا انسان کے بس میں نہیں۔ اسی لئے اس کے حقوق کی نگہداشت بھی انسانوں پر بہت زیادہ ضروری قرار دی گئی ہے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Nov 12

Click here to View Printed Statement

حکمت مومن کی میراث ہے لیکن افسوس کہ مسلم امہ بحیثیت مجموعی اس میراث سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہی۔دوسری جنگ عظیم کے بعد آزاد ہونے والے مسلم ممالک ابھی پوری طرح کمر سیدھی بھی نہ کرپائے تھے کہ جلد باز جہادی گروہوں نے دشمنوں کو چوکنا کردیا بلکہ حملہ آور ہونے کی دعوت دے دی ہے۔ اور آج حالت یہ ہے کہ پوری دنیا میں مسلمان مشکوک نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں ‘شکست وریخت اور خانہ جنگیوں نے چاروں طرف سے انہیںگھیر لیا ہے اور ہم ایک ایسی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کی ہم نے کبھی تیاری ہی نہیں کی تھی۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Nov 08

Click here to View Printed Statement

اسلام والدین کے متعلقین کی بھی عزت کرنے کا حکم دیتا ہے
دنیا کا ہر مذہب اور تہذیب اس بات پر متفق ہے کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہئے ان کا ادب و احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ اس بارے میں قرآن کی تعلیم سب سے زیادہ اہم اور اپنے ایک انفرادی سلوک کی حامل ہے۔ مثلاً جب کبھی اللہ تعالیٰ نے اپنی استطاعت وفرمانبرداری کی تعلیم دی ہے۔ ترجمہ ”اے بندو تم میرا (اللہ کا) شکر کرو اور اپنے والدین کا شکر ادا کرو تم تمام کو میری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔“ (سورة لقمان14)

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Nov 02

Click here to View Printed Statement

معروضی حالات اور زمینی حقائق کے ادارک کا دعویٰ کرنے والے ہمارے تمام سکہ بند قسم کے دانشور ہمیں امریکہ سے ڈرنے کے مسلسل مشورے دیتے ہیں ۔ وہ ایسے ایسے دلائل پیش کرتے ہیں کہ اچھا خاصا بہادر آدمی خوف زدہ ہو کر کانپنے لگتا ہے۔ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر امریکی سی آئی اے کی مثبت رپورٹ کے لئے ہمارے اکثر وفاقی سیکرٹریز‘حکومتی عہدیداران جرنیل ‘صنعتکار اور جاگیردار قسم کے لوگ امریکہ کیخلاف بولنا تو درکنار سوچنے کا بھی رسک نہیں لیتے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM