Aug 10
|
Aug 02
|
Click here to View Printed Statement
حضرت ابوبکر صدیق کے بارے میں خصوصی تحریر
حضرت ابوبکرصدیق جب خلیفہ منتخب ہوئے تو صبح اٹھ کر تجارت کے لئے کپڑے لے کر بازار کی طرف روانہ ہوئے’ راستے میں حضرت عمر اور حضرت ابو عبیدہ ملے اور دریافت کرنے لگے کہ کدھر کا قصد ہے؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا:بازار جا رہا ہوں’ ان دونوں نے فرمایا کہ آپ پر تو دربارخلافت کا بار ہے’بازار میں کیا کریں گے؟آپ نے فرمایا:پھر اپنے متعلقین کی پرورش کہاں سے کروں گا؟ انہوں نے کہا کہ آپ تشریف لے چلیں’ ہم آپ کا وظیفہ مقرر کردیں گے’آپ ان دونوں صحابہ کرام کے ساتھ تشریف لائے تو ان حضرات نے مشورے کے بعد آپ کا معمولی خرچ کا وظیفہ مقرر کردیا’جیسا قبل از خلافت اپنے مال سے خرچ کرتے تھے اور سفر حج کے لئے سواری مقرر کردی اور دو چادریں عطا کردیں کہ جب ایک پرانی ہوجائے تو دوسری لے لیں۔