Click here to View Printed Statement
سچے رضاکار کو کسی تعریف یا تحسین کی ضرورت نہیں ہوتی۔ رضاکارانہ جذبہ انسانی تسکین اور روحانی تشفی کے ساتھ جُڑا ہوتا ہے۔ طمانیت قلب ہی سب سے بڑا صلہ ہوتاہے۔ ایک مسلمان خلق خدا کے کاموں میں اس لئے حصہ لیتا ہے تاکہ اللہ پاک کی رضا مندی اور قربت حاصل کرسکے۔ جہاں تک کسی فرد کی رضاکارانہ سرگرمیوں کے حوالے سے سماجی اور سماجی تنظیموں کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے لئے رضاکاروں کی عزت افزائی‘ تصدیق اور توثیق ضروری ہوتی ہے۔
پاکستان میں انسانی خدمت کے درجنوں ادارے موجود ہیں۔ سرکاری ‘ نیم سرکاری اورغیر سرکاری سب کی اپنی اپنی خدمات ہیں۔دُکھ اور درد کی گھڑی میں ہمدرد ی کے دو بول بھی بہت وقعت رکھتے ہیں۔ ہلال احمر پاکستان ان سب اداروں سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔
ریڈکریسنٹ یعنی ہلال احمر ایک طرف قومی سطح کا ادارہ ہے تو دوسری طرف یہ ریڈکراس /ریڈکریسنٹ موومنٹ کا حصہ بھی ہے۔ ایک سو نوے ممالک میں ایسے قومی ادارے موجود ہیں۔ انسانی خدمت کی اس تحریک کا ہیڈکوارٹر جنیوا میں ہے۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس/ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ملاپ سے یہ ایک تحریک بنتی ہے ۔ کسی ممبر مُلک میں کوئی قدرتی آفت آئے‘ دہشت گردی ہو یا جنگیں ہوں اس تحریک میں شامل تمام ادارے اور سوسائٹیاں مدد کو پہنچتی ہیں۔ لیکن اصل امتحان اس ملک کی ریڈکراس یا ریڈکریسنٹ کا ہوتا ہے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
جمہوریت جُوں جُوں مستحکم ہورہی ہے سرمائے کا عمل دخل بھی بڑھتا جارہا ہے ۔لاہور کے حلقہ 122 میں حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج میں سے ایک نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ دولت کو پانی کی طرح بہایا گیا ہے ۔ اگر ایک طرف پیسے کے ساتھ ساتھ اختیار اور اقتدار کا بے دریغ استعمال ہوا تو دوسری طرف حکومتوں کے اثرورسوخ کے مقابلہ کے لئے بھاری رقوم خرچ کی گئیں۔ ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک لانے میں اربوں روپے خرچ ہوگئے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے خرچ کئے گئے وسائل پر الگ بجٹ لگا۔ فوج’ پولیس اور دیگر سرکاری عملہ بھی پیسے کے بغیر حرکت نہیں کرسکتا۔ اگر تمام اخراجات کو جمع کر لیا جائے تو ایک ووٹر پر ہزاروں روپے خرچ ہوئے ہیں۔ جمہوریت اس قدر مہنگی ہوگی اس کا تصور تو شائد اس نظام کے بانیوں نے بھی نہیں کیا ہوگا۔ ابھی بلدیاتی انتخابات کا چل چلائو ہے اور ایک ایک اُمیدوار لاکھوں’ کروڑوں کے اخراجات کا تخمینہ لگائے بیٹھا ہے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
شفیق اور ملنسار’معاملہ فہم اور زیرک’ا ہلیت اور ایمانداری چہرے سے عیاں ۔ دھیمے لہجے میں گفتگو کے ماہر۔مخاطب پر بوجھ نہ اُدھورے جُملے۔ بناوٹ اور تصّنع سے دُور۔پہلی ملاقات میں ہی شخصیت کا اسیر ہوجانے کو جی چاہتا ہے۔ میں شخصیت پرستی سے کوسوں دُور رہنے والا آدمی ہوں۔ احباب جانتے ہیں کہ میرا قلم ریاکاری کی بیماری سے ہنوز بچا ہوا ہے۔ شجاعت علی بیگ سے جو لوگ ملے ہیں وہ میری اس رائے سے اتفاق کریں گے کہ بیگ صاحب نے جس شعبے میں بھی قدم رکھا اس شعبے کو معزز کردیا۔ پاکستان کے سینئر ترین بینکار ہیں۔ سندھ حکومت میں وزارت ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے وزیر رہے۔ انہوں نے پورے سندھ کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا’ اور تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ایک بڑی ہی معلوماتی اور کارآمد رپورٹ مرتب کی۔ یہ رپورٹ گورنر سندھ اور صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو بھجوائی گئی۔ اس رپورٹ پر عملدرآمد تو نہ ہوسکا لیکن یہ حکومتی ریکارڈ کا حصہ بن گئی۔ دو برس قبل جب مملکت پاکستان کی طرف سے نمایاں شخصیات کو تمغات سے نوازنے کا مرحلہ آیا تو ایجوکیشن منسٹری نے اس رپورٹ کا حوالہ دیا۔ رپورٹ از سر نو دیکھی گئی اور اسے اس قابل سمجھا گیا کہ اس کے خالق کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM