Nov 30
|
Asas, Azkar, Jammu Kashmir, Kainat, Kashmir Express, Nawa-i-Waqt, News Mart, Quami Akhbar, Sada-i-Channar, Sarkar, Universal Recorder
|
Click here to View Printed Statements
سکول میں پڑھایا جاتا تھا کہ پہلے تولوپھر بولو۔ ماسٹر جی اس محاورے کی تشریح اس طرح کرتے تھے کہ ”بچو اپنے منہ سے لفظ نکالنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لو کہ ان لفظوں کا مخاطب پر کیا اثر پڑے گا۔ اگر آپ کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ الزام‘ بہتان‘شرارت اور شہوت پر مبنی ہیں تو پھر ان کو زبان سے باہر مت آنے دینا کیوں کہ ان کی ادائیگی سے تہذیب شرمندہ ہوگی‘خدا اور اس کے رسول ناراض ہوں گے۔“ یہ سبق ماضی میںکوئی اہمیت رکھتا تھا۔سخت کلامی‘بدزبانی اور توتکار کو غیر مہذب اورگنوار شخص کی پہچان قرار دیا جاتا تھا۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Nov 23
|
Al-Akhbar, Asas, Ausaf, Azkar, Baad-e-Shimal, Business Times, dunya, Islam, Jammu Kashmir, Jinnah, Kainat, Kashmir Express, Nawa-i-Waqt, News Mart, Pagham-e-akhovat, Pakistan, Quami Akhbar, Sarkar, Talu, The Voice of Pakistan, Universal Recorder
|
Click here to View Printed Statements
کہا جاتا ہے کہ دور جاہلیت میں عورت اللہ تعالیٰ کی مظلوم مخلوق تھی۔معاشرے میں اسے سخت حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔طرح طرح کے توہمات اس کی ذات کے ساتھ وابستہ کئے جاتے تھے۔گھروں میں باندیوں سے بدترسلوک اس کا مقدر تھاسوسائٹی میں رائے مشورے اور تنقید واحتساب کا حق اسے قطعاً نہ تھا۔ بیویوں کی تعداد پر کوئی پابندی عائد نہ تھی۔وراثت میں بھی اس کا کوئی حصہ نہ تھا۔زندگی کے کسی شعبے میں بھی اس کی شہادت قابل قبول نہ تھی۔حد تو یہ ہے کہ پیدا ہوتے ہی عورت کو زندہ قبر میں گاڑھ دیا جاتا تھا۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statements
پچکے گال‘پھولے پیٹ‘ زرد آنکھیں۔حدنگاہ تک پھیلی افلاس زدہ بستیاں‘مٹھی بھر سوکھے چاولوں کیلئے قطاروں میں لگے ننگے‘پیلے اور کالے انسان۔ پوری دنیا ایتھوپیا کے بھوکوں کا پیٹ بھرنے کی دعویدار لیکن بھوک ہر روز پھیلتی جارہی ہے۔قحط الرجال بھی قحط سالی بھی۔آنکھوں میں سہانے سپنوں کی جگہ ڈراﺅنے خواب۔سال ہا سال گزر جاتے ہیں پیٹ بھر کر کھانے کو معدے ترس گئے۔ہجرتوں کے مارے حسرتوں کے ستائے یہ استخوانی ڈھانچے ایڑیاں رگڑتے‘روزجیتے اور روزمرتے ہیں۔ ان کی حالت بدلی ہے نہ بدلے گی کہ ان کے اندر تبدیلی کے ہر خواہش مار دی گئی ہے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statements
زندگی لیتے رہنے کا نام نہیں لوٹانے کا نام بھی ہے۔ جو فرد اپنے اردگرد کے ماحول اور معاشرے سے فائدہ اٹھا کر مسلسل اپنے دامن کو بھرتا رہتا ہے اور بدلے میں کچھ دیتا نہیں ہے وہ ایسے ہی جیسے نقب زنی کا ارتکاب کر رہا ہو۔ اسلام نے انسانی رویہ میں تبدیلی لانے کےلئے قرآن حکیم کے اندر بار بار لوٹانے پر زوردیا ہے۔مساکین‘یتیم‘بیوائیں بے سہارا لوگ‘ہمسائے حتیٰ کہ مسافر تک کے حقوق کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رویہ کی یہی وہ تبدیلی ہے جو ایک مسلمان معاشرے کو مثالی بناتی ہے۔ Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
مینارپاکستان کے سائے تلے نوجوانوں کے جم غفیر کی توہین کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ جو سیاسی تجزیہ نگار اور پارٹی ترجمان اس تاریخی جلسے کی تعداد اور استعداد کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ خلق خدا کی آواز کو سننا ہی نہیں چاہتے۔ یہ ٹھیک کہ کسی ایک جلسہ سے انقلاب برپا نہیں ہوتے اور نہ ہی یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ہر حال میں جیت جائے گی لیکن یہ تو تسلیم کیا جانا ضروری ہے
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM