Apr 19

Click here to View Printed Statement

کائنات کا دولھا انسان اللہ پروردگار عالم کی تخلیق کا بہترین شاہکار ہے۔ رب کائنات نے اسے نعمتوں کے اتنے انبار عطا فرما دیے کہ جنہیں دیکھ کر ذرا سا غور کرنے پر ہمیں اللہ نظر آنے لگتا ہے۔ اللہ خود اپنے کلام میں فرماتا ہے”تمہارے نفوس میں میری نشانیاں موجود ہیں تو کیا تم ان پر غور نہیں کرتے“۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Sep 21

Click here to View Printed Statment

بتایا جارہاہے کہ عراق کے اندر امریکہ کا سب سے بڑا سفارتخانہ ہے جس کی تعمیر پر تقریباً ستر ملین ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔اسلام آباد میں امریکی اپنے لئے جو سفارتخانہ بنانے جارہے ہیں اس پر سترملین ڈالرز سے کہیں زیادہ رقم خرچ ہوگی۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ دنیا کا سب سے بڑا سفارتخانہ ہوگا۔اس کالونی نما سفارتخانے کی حفاظت کے لئے عمارتوں کے اندر ہی ”میرینز“ نہیں ہوں گے بلکہ اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور ہوائی اڈوں پر بھی سیکورٹی کے انتظامات براہ راست امریکیوں کی نگرانی میں چلے جائیں گے۔ ہزاروں کی تعداد میں عملہ کام کرے گا۔امریکیوں کی خوراک اور مشروبات یقینا امریکہ سے درآمد ہوں گی۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Jul 22

Click here to View Printed Statement

لوگو ں نے ایک تصویر دیکھی۔ محترم میاں محمد نوازشریف تھری پیس سوٹ میں ملبوس ہزاروں ایکڑوں پر پھیلے اپنے رائے ونڈفارم کے سرسبز باغ میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ملی بینڈ کے ہمراہ چہل قدمی فرما رہے تھے۔ایسی تصویر سیاست ہوتی ہے ۔ اندھیروں میں ڈوبی سولہ کروڑ عوام اپنے رہنماﺅںکی خوشحالیاں دیکھ کر شائد خوش ہوجاتے ہوں گے۔ حالانکہ جناب میاں صاحب چاہتے تو ملی بینڈ کو لکشمی چوک لے جاتے جہاں عذاب کی صورت میںنازل ہونے والی لوڈشیڈنگ سے گھبرائے ہوئے لاہوری دھوتیاں اٹھائے حکمرانوں کی غفلتوں کا ماتم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔رائے ونڈ فارم میں سے ہی ایک دوسری تصویر سامنے آئی۔ جناب زرداری جو کہ صدر پاکستان بھی ہیں وہ جناب میاں نوازشریف کے ساتھ چار گھنٹے گزارتے ہیں۔میاں صاحب اپنے وسیع دسترخوان پر جناب زرداری کے لئے مغلئی بریانی کا اہتمام فرماتے ہیں اور صدرزرداری صاحب انہیں قالین کا تحفہ پیش کرتے ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں لوڈشیڈنگ کا کہیں ذکر نہیں ہوتاکیونکہ یہ سیاست ہوتی ہے ۔اقتدار میں حصہ داری‘بندر بانٹ اور باری لینے دینے کے جھگڑے ہوتے ہیں۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Jan 18

Click here to View Printed Statement

ممبئی حملوں کے اصل ذمہ داروں کے تعین کے لئے ابھی بہت وقت درکار ہے۔ بھارت کیطرف سے دی گئی معلومات کے نتیجے میں پاکستانی حکام نے جن تنظیموں اور گروہوں کے سرکردہ رہنماﺅں کو گرفتار کیا ہے اور جن کی انکوائری شروع کردی گئی ہے ان تمام افراد اور گروپوں کا تعلق کسی نہ کسی طرح آزادی کشمیر سے جڑا ہوا ہے۔ جوں جوں یہ انکوائری آگے بڑھے گی اور ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گ

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Mar 17

Click here to View Printed Statement

written by deleted-LrSojmTM