Click here to View Printed Statement
یہ ایک انوکھی تقریب تھی۔آج پاکستان میں ہر طرف خون کی آندھیاں چل رہی ہیں اور پورا ملک قتل گاہ بن چکا ہے۔ مسلمان ایک دوسرے کو کاٹ رہے ہیںاورغیر مسلم سہمے ہوئے اپنی جانیں بچانے کی غرض سے ہمسایہ ممالک میں پناہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔مولوی’ مفتی’علامہ’ قاری اور قاضی اور قادری کا نام آتے ہی ایک عجیب سا خوف دامن گیر ہوجاتا ہے ‘مذہب’مدرسہ’ مسجد’جبہ و دستار اور منبرومحراب دہشت کی علامتیںبنا دی گئی ہیں۔کون’ کب’ کہاں کسی کو موت کے گھاٹ اتار دے کچھ اندازہ نہیں ہوسکتا۔شیعہ محفوظ نہ دیوبند ی پرسکون۔یہ تو مسلمانوں کے مختلف مسالک کا حال ہے’ بیچارے غیر مسلم کہاں اور ان کی صدائیں کہاں۔ ایسے خونیں حالات میں جہاں اعتماد اور اعتقاد دونوں مشکوک ہوجائیں وہاں قاضی حسین احمد مرحوم کی یاد میں تقریب گویا نفرتوں میں جلتی ملت کے لئے تھوڑی دیر سستانے اور ذہنی طور پر پاکیزگی اختیار کرنے کا ایک نادر موقعہ تصور کیا جانا چاہیے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
Jang Lahore Iqra Page
آجکل فحاشی اور عریانی کے ہر مظہر کو ملفوف بنا کر مارکیٹ کرنے کا رواج چل پڑا ہے۔عورت کو حیا اور پاکیزگی کے ماحول سے نکالنے کے نت نئے طریقے ایجاد ہوگئے ہیں۔بدقسمت عورتیں ہیں جو اپنی ناسمجھی یا کسی مجبوری کے سبب ابلیسی دماغوں کے پھیلائے ہوئے جال میں پھنس جاتی ہیں اور پھر ”پبلک پراپرٹی” بن کر اپنے تقدس کو چند ٹکوں کے عوض دربدر نیلام کرتی پھرتی ہیں۔ پاک دامن بچیوں اور بیبیوں کو چکا چوند کردینے والے مناظر کے پیچھے چھپے غلیظ کاروبار سے آگا ہ کرنا جہاں والدین کا فرض اولین ہے وہیں قلم کار وں اور دانشوروں کو بھی اس پھیلے ناسور کا ادراک ہونا چاہیے۔ خوبصورت لباس زیب تن کرنا ہر ذی روح کی قدرتی خواہش ہے اور زیورات اور بنائو سنگھار عورت کی شدید ترین آرزو ہوتی ہے ۔بوتیک پر بکنے والے لباس کے ساتھ اگر کسی ہیروئن یا ماڈل کی تصویر ہو تو کاروبار خوب چمک جاتا ہے ۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
یہ توفیق کی بات ہے ۔اللہ نے موجودہ حکومت کو یہ توفیق بخشی اور کابینہ کے دستخطوں سے پاکستان کی بہتری کا ایک اور بندوبست ہوگیا۔2002ء میں بحیرہ عرب میں گوادر کے مقام پر گہرے پانیوں میںخطے کی ایک بڑی بندرگاہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ چین کے ڈپٹی پرائم منسٹر اور پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے تختی کی نقاب کشائی کی تھی۔بندرگاہ کی تعمیر کے لئے سرمایہ چین نے فراہم کیا تھا اور عمومی رائے یہی تھی کہ تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بندرگاہ کے انتظامات بھی چین سنبھالے گا۔ لیکن امریکی دبائو کے سامنے پرویز مشرف صاحب حسب روایت ڈھیر ہوگئے اور سنگاپور کی ایک کمپنی کو انتطامات سونپ دیئے گئے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
ان لوگوں سے پیشگی معذرت جنہوں نے جمہوریت کو مذہب کا درجہ دے رکھا ہے۔مغربی جمہوریت کے شاہکار سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔یورپی ممالک میں اب شہریوں کی فلاح و بہبود کے بجائے ہم جنس پرستوں کے شیطانی حقوق ایشو بن چکے ہیں۔امریکہ کی ایک ریاست میں ”چکلے” چلانے والے ایک بدکار کو گورنر بنایا گیا ہے۔ یہی نہیں امریکی حکومت خصوصاً صدر ابامہ مجبور ہے کہ وہ طاقتور حزب اختلاف کے دبائو کے سامنے سرنڈر کرجائے اور جنگ بندی کی خواہش کو ترک کرکے نئی جنگوں کی گنجائش پیدا کرے تاکہ امریکی اسلحہ ساز اور آئل کمپنیوں کا بزنس چلتا رہے۔خود پاکستان کے اندر جمہوریت کے پردے میں جو لوٹ مار ہورہی ہے اس کے تذکروں سے اخبارات بھرے پڑے ہیں۔’
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
ثقافت کی کوئی متفقہ تعریف وقت کی زیاں کاری ہے ۔ایک حقیقت متفقہ ہے کہ ثقافت عقائد سے جنم لیتی ہے۔ اس فارمولے کی مدد سے ہم یورپی’ بھارتی اور پاکستانی ثقافتون میںواضح تفریق کرسکتے ہیں۔ایک عام مسلمان پاکستانی کا عقیدہ کیا ہے۔قرآن کتاب ہدایت ہے اور سیرت رسولۖ اس ہدایت کا نمونہ ہے۔کسی گئے گزرے مسلمان سے بھی پوچھ لیں اسے ایمان کے اس درجے پر آپ ضرور پائیں گے۔پاکستان میں ننانوے فیصد مسلمان ہیں اور وہ اپنی سوچوں میں اسلامی تعلیمات کو ہی اپناذریعہ ہدایت اور وجہ نجات سمجھتے ہیں ۔
ان کی سوچ میں مرد و زن کے وہی رشتے مقدس ہیں جنہیں اسوہ رسولۖ نے مقدس ٹھہرایا ہے۔ لباس’چال چلن’رہن سہن اور بول چال کے جو معیار رات قرآن نے طے کردیئے ہیں ‘ عامتہ الناس ان معیارات کو ہی اعلیٰ اخلاقی اقدار کے طور پر قبول کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم بحیثیت مجموعی ثقافت کی کسی ایسی تشریح کو ماننے پر تیار نہیں جو قرآن وسنت کے صریحاً خلاف ہو۔عمل کی بات نہیں میں یہاں ایمان اور عقیدے کی بات کر رہا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہمارے ٹی وی سکرینوں پر کوئی منظر’کوئی ڈائیلاگ’کوئی کہانی ‘کوئی فوٹیج ایسی دکھائی دیتی ہے جوہماری عظیم اسلامی اقدار کے خلاف ہو تو ناظرین اور سامعین کا بلڈپریشر ہائی ہوجاتا ہے۔ وہ بیزاری کا اظہار کرتے ہیں لیکن تفریح و معلومات کا کوئی متبادل انتظام نہ ہونے کے سبب دلگرفتگی کے عالم میں چپ سادھ لیتے ہیں۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM