May 31

Click here to View Printed Statements

written by deleted-LrSojmTM

May 28

Click here to View Printed Statements

تنقید برائے تنقید نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے آئندہ امریکی امداد نہ لینے کا اعلان کرکے صرف صوبہ پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے غیور عوام کے دلوں کی ترجمانی کردی ہے۔ہوسکتا ہے کہ ”سستی روٹی سکیم“ اور ”دانش سکولوں“ کے قیام کی طرح جناب شہباز شریف کا یہ اعلان بھی محض اپنے بکھرتے ہوئے ووٹ بینک کو متحد رکھنے کی کوشش ہو لیکن نتیجہ جو بھی نکلے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں غیر ملکی امداد سے چھٹکارے کا یہ تصور اس قدر خوش آئند ہے کہ شریف برادران کی داد و تحسین کئے بغیر رہا نہیں جاسکتا۔ یوں تو ”قرض اتارو ملک سنوارو مہم“ بھی معاشی خودمختاری کے حصول کی خواہش کے تابع ایک کوشش تھی لیکن تمام ترغیبات کے باوجود بھی قرض اتارنے کے لئے رقم جمع نہ ہوسکی اور جو رقم جمع ہوئی وہ شائد اس قابل بھی نہیں تھی کہ اس کا ذکر کوئی حوالہ بن سکتا۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

May 27

Click here to View Printed Statements

صدر جنرل ایوب خان کے دورِ حکومت کے بعد خدا جانے ہماری سیاسی اور فوجی قیادتوں کی دور بین نگاہوں نے دور تک دیکھنا ہی بند کردیا ہے یا ان کی بصارت کو بصیرت کی روشنی ہی نصیب نہیں ہوئی ۔ یہ سوال بار بار دہرایا جاتا ہے اور ہر بار حکمرانوں کی غفلت کا رونا رونا پڑتا ہے کہ آخر کیا وہ غیر معمولی حالات اور رکاوٹیں حائل رہیں کہ ہم گزشتہ چالیس برس میں کوئی ایک بڑا ڈیم بھی نہ بنا سکے۔ گیس کے ذخائر تک نہ پہنچ سکے اور کوئلے سے توانائی حاصل نہ کرپائے؟۔ ہم یا تو بڑی کشادہ دل اور معاف کردینے والی قوم ہیں یا پھر بالکل ہی بھولی بھالی سی عوام ہیں کہ ووٹ ڈالتے وقت اپنے بنیادی انسانی حقوق کا قطعاً خیال نہ رکھنے والے سیاسی گروہوں ‘پارٹیوں اور آمروں کو بڑی خوش دلی کیساتھ قبول کئے رکھتے ہیں۔ حزب اختلاف والے لوگ بھی مسائل کی محض د±م پکڑ کر احتجاج جاری رکھتے ہیں ہاتھی کو سونڈ سے پکڑنے کا رواج ہی نہیں پیدا ہوا۔ Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM