Sep 25
|
Akhbar-e-Haq, Assembly Times, Baad-e-Shimal, Business Times, Hazara News, Jammu Kashmir, Kainat, Nawa-i-Waqt, Pardes, Samaa, Universal Recorder
|
Click here to View Printed Statement
حکومت اپنے دکھوں کا مداوا نہیںکرپا رہی شہریوں کے دکھوں کا درماں کیسے کرے گی۔ڈبل شاہ سکینڈل کے بعد مفتیان کا مضاربہ سکینڈل سامنے آچکا ہے۔یہاں تو ہر طرف نسیان کے مریض دکھائی دیتے ہیں۔ماضی قریب کو بھول جاتے ہیں۔جن احباب نے مفتیان کو زیادہ منافع کے لئے بھاری رقوم فراہم کیں انہوں نے ڈبل شاہ کے انجام کو سامنے نہیں رکھا ورنہ وہ ایسی غلطی نہ کرتے۔چونکہ ہم بھول جانے کے عادی ہیں۔ اس لئے ایسے سکینڈل آئندہ بھی منظر عام پر آتے رہیں گے۔دوسری بڑی وجہ حد سے بڑھا ہوا لالچ بھی ہے۔ہمارے بینکوں نے منافع کی ایک شرح طے کر رکھی ہے۔انوسٹمنٹ پر اس سے ڈبل یا ٹرپل منافع کا تصور ممکن نہیں ہے لیکن جب کوئی شخص یا گروہ آپ کو بینک کی نسبت تین چار گنا زیادہ منافع دینے کی حامی بھرے تو طبعاً آپ اس کی طرف مائل ضرور ہوجائیں گے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
پاکستان میں معاشی لحاظ سے کتنے طبقات ہیں اس بارے کوئی تازہ سروے تو موجود نہیں ہے لیکن اگر ہم اپنے اردگرد نظر ڈالیں تو شہر ‘ گلی اور محلے میں ہمیں یہ طبقات مجسم صورت میں دکھائی دیں گے۔ایک پورا طبقہ ان خاندانوں پر مشتمل ہے جو پیشہ ور بھکاری ہیں یا ان کے پاس بھیک مانگنے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہیں ہے۔بھکاریوں کے جتھے آپ کو پاکستان کے ہر چوک اور چوراہے میں مل جائیں گے۔ بلکہ کسی مذہبی یا قومی تہوار کے دنوں میں مانگنے والوں سے جان چھڑانا ہی بہت بڑی انجوائے منٹ ہوتی ہے۔آپ بھکاریوں کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں ۔آبادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اس پیشہ یا مجبوری سے منسلک تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ یہ لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں پہنچ رہے ہیں ۔دوسرا طبقہ فاقہ مست دیہاڑی دار مزدوروں اور ہنرمندوں کا ہے۔مزدور مانگ تو نہیں سکتے لیکن ملک میں کوئی کاروبار نہ ہونے کے سبب فاقوں مرتے ہیں۔ بیروزگاری کی شرح میں ہر سال اضافہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہرچوتھا آدمی بیکار ہے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
یہ سچ ہے کہ ہمسائے ماںجائے ہوتے ہیں۔ہمسایوں کے حقوق کا اسلامی تعلیمات میں شاندار تذکرہ ہے۔ اگر آپ پیٹ بھر کر سوئیں اور آپ کا ہمسایہ بھوکا رہے تویہ صورتحال پیغمبراسلام محسن انسانیت کو ہرگز پسند نہیں ہے۔ایسے مسلمانوں کو صاحب ایمان ہونے کی سند ہی نصیب نہیں ہوتی۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ آپ ہمسایوں کے حقوق پورے کرتے رہیں اور ہمسایہ بھی آپ کے حقوق کا احترام کرے۔ہمسایوں کے حوالے سے تمام تعلیمات اسلامی معاشرے کی خصوصیات ہیں۔ہمسایوں کے حقوق کے فارمولے کو ملکوں اور قوموں پر منطبق نہیں کیا جاسکتا۔اگر ایسا ہوتا تو ریاست مدینہ کیخلاف جنگ کرنے والے سارے گروہ اور قومیںہمسایہ ہی تھیں۔جہاں حق اور باطل اور خیر اور شر کی تفریق لازم ہو وہاں ہمسایوں کے حقوق کو حوالہ کے طور پر پیش کرنا اسوہ رسول سے انحراف ہوگا۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Sep 19
|
Al-Sharq, Asas, Azkar, Islam, Jammu Kashmir, Kainat, Kashmir Link, Khabrain, Metro Watch, Nawa-i-Waqt, Quami Akhbar, Universal Recorder
|
Click here to View Printed Statement
بھارت میں عورت ذات پر حملوں کی خبریں سُن سُن کر کان پک گئے تھے۔ہرصاحب دل اور ضمیر جب عصمت دری کی خبریں سنتا ہے تو خون کے آنسو روتا ہے۔ آدمیت جہاں ہے وہ شیطانیت کیخلاف آواز بلند کرتی ہے۔ حیوانوں کے غول کسی حوا زادی کی عصمت کی چادر بمبئی میں تار تار کریں یا کسی معصوم دوشیزہ پر انگلینڈ میں حملہ ہوجائے خون کھولتا اور دل مجرموں کو سرعام پھانسی لگتے دیکھنا چاہتا ہے۔اسلام نے تو درندوں کے معاشرے میں عورت کو تقدس کی چادر اوڑھانے کا انقلابی کارنامہ سرانجام دیا اور آج جب کہ ایمان کا درجہ قرون اولیٰ والا نہیں پھر بھی عورت کیخلاف ہر جرم اور زیادتی کو بحیثیت مجموعی مسلمان نفرت اور حقارت سے دیکھتے ہےں۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Sep 09
|
Al-Akhbar, Ausaf, Azkar, Business Times, Hazara News, Islam, Jammu Kashmir, Kainat, Mehshar, Nawa-i-Waqt, Quami Akhbar, Rahbar, Voice of Pakistan
|
Click here to View Printed Statement
قارئین اکرام! میں آپ سے دست بستہ پہلے تو معافی مانگتا ہوں۔میں نے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نعروں اور وعدوں سے متاثر ہو کر ”خوشخبریاں آنے لگیں“ کے عنوان سے کالم لکھا اور اپنے طور پر یقین کر لیا تھا کہ اب عوام الناس کی معاشی حالت بہتر ہوجائے گی۔لیکن گزشتہ دنوں کے پے در پے ایسے حکومتی اقدامات سامنے آئے ہیں کہ مجھے اپنے لکھے ہوئے لفظوں پر شرمندگی ہورہی ہے اور میں ایک بار پھر سے ”حقیقت پسندی“ کی پرخار وادیوں میں الجھ گیا ہوں۔پنجاب فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی طرز پر پاکستان میں بھی غرباءکے لئے فوڈ سیکورٹی بل پارلیمنٹ میں لایا جائے اور غریبوں کے لئے سستی دال روٹی کا قانون بنا دیا جائے۔ میں نے اخبارات میں شائع ہونے والی یہ خبر پڑھی تو مجھے سخت افسوس ہوا۔آج پاکستان کے اقتصادی حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
اللہ پاک نے قرآن حکیم میں تمام انسانوں اور خصوصاً مسلمانوں کو اپنے روزمرہ کے معاملات باہمی مشاورت سے چلانے کا حکم دیا ہے ۔باہمی مشاورت دراصل جمہوریت کی روح ہے اور ووٹ اور الیکشن مشاورت کے عمل کو ممکن بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ جمہوری حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد بھی ریاست کے معاملات وسیع تر مشاورت کے ذریعے طے کرتی رہیں‘جہاں مشاورت کا عمل ختم ہوا وہیں سے جمہوری آمریت نے سراٹھاناشروع کردیا۔مشاورت کا دائرہ کار صرف سرکاری امور تک محدود نہیں رہنا چاہئے۔بلکہ گلی محلے کے مسائل کے حل تک وسیع ہونا چاہیے۔ کسی بھی شہری کو دو طرح کے مسائل سے واسطہ پڑتا ہے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
Click here to View Printed Statement
ہر پاکستانی خوف زدہ ہے ۔انجانے خوف نے دل ودماغ پر قبضہ جما رکھا ہے۔ جو ہے وہ چھن جانے کا خوف‘ راہ چلتے لٹ جانے کا خوف‘ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں قتل ہوجانے کا خوف‘بھتہ خوروں کی باہمی چپقلش کا شکار ہوجانے کا خوف‘کسی خودکش دھماکے میںہلاک ہوجانے کا ڈر‘دشمن کے حملے کا کھٹکا‘غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں رسوائی کا عفریت‘عزتوں کی پامالی کا دھچکا‘اولاد کے اغواءہوجانے کا احتمال۔ کسی مفتی کے ہاتھوں کنگال ہوجانے کی فکر۔جو خوشحال ہیں انہیں بدحال ہوجانے کا وسوسہ‘جو بااختیار ہیں انہیں بے اختیارہوجانے کے خدشات۔ کون ہے جو اس خوف سے بچا ہوا ہے۔رات پہلو بدلتے گزرتی ہے کہ ابھی ڈاکو گھس آئیں گے اور دولت لوٹیں گے۔ایسا خوف جو ہر روز بڑھتا ہے کم نہیں ہوتا۔یہ بستی چھوڑ جانے کو عقل اکساتی ہے۔
Continue reading »
written by deleted-LrSojmTM
|