Oct 07
|
Click here to View Printed Statment
اس میں اب کیا شک رہ گیا ہے کہ پاکستانی سیاست کو سرجری کی ضرورت ہے۔ وطن کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے اقتدار کے کئی ادوار گزارے ہیں۔ تخت و تاج سے محروم بھی ہوئے اور سر یرآرائے مَسند بھی دیکھے گئے۔ دونوں پارٹیوں نے ایوانوں میں جا کر بھی عوام کو مایوس کیا اور پس دیوار زندان ہو کر بھی ڈیلیں ہی کی ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے منشور میں عوام محض خانہ پری کے لئے دکھائی دیتی ہیں۔ ملک کے بنیادی مسائل سے لے کر عوامی اشوزتک بہتری کی کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی۔ لوڈشیڈنگ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں نے عام پاکستانی کو حالات سے بددل کررکھا ہے اور یہ بَددلی اس ملک سے لاتعلقی پر منتج ہورہی ہے۔ پنجاب میں میاں محمد شہبازشریف نے پورا رمضان روزہ داروں کو قطاروں میں کھڑے رکھا۔ آج آٹا پھر سے بھاری قیمت پر فروخت ہورہاہے۔