Aug 16

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھنچی گئی سرحد مصنوعی نہیں اس میں خونِ شہیداں شامل ہے مگر مکاری اور چانکیائی فلسفے پر یقین رکھنے والا بھارتی ہندو دانشور ”بغل میں چھری اور منہ میں رام رام“ کی پالیسی پر آج بھی قائم ہے۔ اس ضمن میں پاکستانی ضمیر فروشوں کے چہروں، افکار اور کردار سے تو سبھی پاکستانی واقف ہیں۔ ایک بوتل کی مار یہ پاکستانی دانشور رات گئے گندگی کے ڈھیر سے اٹھائے جاتے ہیں اور اگلی شام بطور دانشور پاک بھارت دوستی اور مشترکہ ثقافت کا راگ الاپ رہے

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Aug 15

Click here to View Printed Statment

گزشتہ ماہ مقامی یونیورسٹی میں مختلف اداروں کے اشتراک سے سکول کے بچے بچیوں کے لئے میتھمیٹکس کے حوالے سے سمر کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے آخری روز ملنے والے سرٹیفکیٹ اور سکول بیگ دکھاتے ہوئے ہماری بھتیجی نے پرجوش لہجے میں بتایا‘”انکل اب میں چالان بھی کرسکتی ہوں“اور اس کے ساتھ ہی اس نے ایک خوبصورت کارڈ دکھایا جس پر ”وارننگ کارڈ“ کے الفاظ درج تھے۔ یہ کارڈ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ بھتیجی نے بتایا کہ دوران کیمپ سٹوڈنٹس کو ٹریفک پولیس آفس کا دو مرتبہ وزٹ کرایا گیا۔ وہاں مختلف افسران نے ٹریفک رولز پر بریفنگ دی اور پھر شرکاءسے سوالات پوچھے۔ ایک سمارٹ سے انکل جو کہ سب سے بڑے آفیسر تھے انہوں نے ٹریفک رولز پر لیکچر دیا اور لنچ باکس بھی دیئے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Mar 27

Click here to View Printed Statement

امریکی حکمران بھی عجیب وغریب قسم کے دماغی خلجان میں مبتلا رہتے ہیں۔ امریکہ بہت بڑا ملک ہے۔ باون ریاستیںہیں‘زرخیز زمینیں ہیں‘ بہترین دماغ ہیں۔ اپنے ملک میں رہیں‘ اپنے لوگوںکی صحت اور تعلیم کی سہولتوں میں اضافہ کریں اور خود خوبصورت زندگی بسر کریں اور دنیا کو اپنے نظریات اور روایات کے مطابق زندگی بسر کرنے دیں۔ خدا جانے بیٹھے بٹھائے وہاں کے شہہ دماغوں کو کون سا کیڑا کاٹتا ہے اور ہر دس سال بعد کسی دوسرے ملک پر یلغار کردیتے ہیں۔ اپنے نوجوانوں کا خون بہاتے ہیں‘ اسلحہ پھونکتے ہیں اور لاشیں گراتے‘ ملکوں کو تہس نہس کرتے ہیں۔ جب مرنے مارنے کے عمل سے تھک جاتے ہیں تو پھر باعزت واپسی کے راستے ڈھونڈنے لگتے ہیں بلکہ اکثر ہاتھ باندھ کر ‘منتیں کرکے مجروح ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Feb 05

Click here to View Printed Statement

پاکستان کے دوست ممالک میں نمایاں ترین دوست ملک ‘متحدہ عرب امارات ہے۔ یہاں کی حکومت نے پاکستان میں سماجی ترقی‘ شعبہ تعلیم اور صحت کی بہتری اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
جناب شیخ سلطان النہیان مرحوم پاکستانی عوام میں مقبول ترین شخصیت تھے۔ اور محسن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پاکستانی عوام ان کی پاکستان کے لئے دوستانہ نوازشات اور سماجی شعبے کی ترقی کے لئے بے مثال خدمات کو نہ صرف احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ انہیں یاد بھی رکھتے ہیں۔اپنے عظیم باپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے موجودہ صدر محترم شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے پاکستان دوستی اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شیخ زید مرحوم کی روشن خدمات کی دوستانہ روایت کو زندہ رکھا ہے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Feb 04

Click here to View Printed Statement

پاکستان کے دوست ممالک میں نمایاں ترین دوست ملک ‘متحدہ عرب امارات ہے۔ یہاں کی حکومت نے پاکستان میں سماجی ترقی‘ شعبہ تعلیم اور صحت کی بہتری اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Feb 01

اسلام وہ کامل دین ہے جسے اللہ تعالیٰ نے لامحدود قدرت سے تمام بنی نوع انسان کی دائمی رہنمائی اور ابدی فلاح کے لئے پسند فرمایا ہے۔ اسلام ہی وہ دین فطرت اور ضابطہ حیات ہے جو آج بھی ایک زندہ قوت ہے جس طرح چودہ سو سال پہلے تھا قرآن کریم نبی آخرالزمان پر بھیجی جانے والی اللہ کی وہ آخری کتاب ہے

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Jan 15

Click here to View Printed Statement

امریکہ سمیت دنیا کے طول و عرض میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے جاری ہیں۔ پاکستان کے اندر بھی عوامی سطح پر اسرائیلی بربریت کی بھرپور مذمت کی جارہی ہے۔ مذمتی بیانات کی حد تک مسلمان حکمران کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ عرب ریاستوں کے بادشاہ ہوں یا مشرق بعید کے مسلمان ممالک …. سب نے لفظی مذمت کی حّد تک اتمام حجت کردی ہے۔ سلامتی کونسل نے جنگ بندی کی قرارداد بھی پاس کردی ہے۔ اور مغربی ممالک بھی طوعا ًکرہاً اسرائیل کو جنگ بند کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ یوںمحسوس ہوتا ہے

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Jan 06

Click here to View Printed Statement

اکانومی واچ کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں پاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیوبن سفیر جناب گستاوو کا کہنا تھا ”پاکستان کو اس خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔جس نے چین جاناہے اسے بھی یہیں سے گزرناہے جسے وسطہ ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرنا ہے اس کا راستہ بھی یہی ہے اور افغانستان‘ ایران جیسے ممالک کا زمینی راستہ بھی یہی ملک ہے۔اس ”گیٹ وے“ پوزیشن نے دنیا بھر کے مفادات کو پاکستان سے وابستہ کردیا ہے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Jan 03

Click here to View Printed Statement

صدر جنرل ایوب خان کے دورِ حکومت کے بعد خدا جانے ہماری سیاسی اور فوجی قیادتوں کی دور بین نگاہوں نے دور تک دیکھنا ہی بند کردیا ہے یا ان کی بصارت کو بصیرت کی روشنی ہی نصیب نہیں ہوئی ۔ یہ سوال بار بار دہرایا جاتا ہے اور ہر بار حکمرانوں کی غفلت کا رونا رونا پڑتا ہے کہ آخر کیا وہ غیر معمولی حالات اور رکاوٹیں حائل رہیں کہ ہم گزشتہ چالیس برس میں کوئی ایک بڑا ڈیم بھی نہ بنا سکے۔ گیس کے ذخائر تک نہ پہنچ سکے اور کوئلے سے توانائی حاصل نہ کرپائے؟۔ ہم یا تو بڑی کشادہ دل اور معاف کردینے والی قوم ہیں یا پھر بالکل ہی بھولی بھالی سی عوام ہیں

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Jan 01

Click here to View Printed Statement

سیاسی اور عسکری قیادتوں کے اتحاد اور باہمی ربط سے ایک بار پھر یہ طے ہوا کہ پاکستانی قوم کے اندر وہ بنیادی انسانی جوہر بدرجہ اتم موجود ہے جس کے استعمال سے ہم بپھرے ہوئے دشمن کو جارحیت سے باز رکھ سکتے ہیں۔ اندرون خانہ جس برق رفتاری اور ہوشمندی کےساتھ پریذیڈنٹ ہاﺅس‘ وزیراعظم ہاﺅس‘پارلیمنٹ‘قومی وسیاسی جماعتوں اور جی ایچ کیو نے آپس میں ملکر جس طرح بھارت کی طرف سے پیدا کی گئی آتشیں صورتحال کو ٹھنڈا کیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملت پاکستان بڑے سے بڑے بحران کا اپنی اجتماعی ذہانت کیساتھ حل نکال سکتی ہے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Dec 16

Click here to View Printed Statement

معاشی مسابقت کے اس دور میں چین نے اقتصادی ترقی کو ہی اپنی خارجہ پالیسی کا مرکز و محور بنا لیا ہے۔ ”ہم جنگ نہیں کرینگے“ چین کی قومی قیادت اس فلسفے پر پوری طرح یکسوئی سے عمل پیرا ہے اور دنیا بھر میں مارکیٹوں پر مارکیٹیں فتح کرتے معاشی خوشحالی کے نئے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ یہ نہیں کہ چین اپنے دفاع سے غافل ہے۔ اسلحہ سازی کے اعتبار اور دفاعی تقاضوں کے لحاظ سے بھی چینی حکومت دنیا کی سپرطاقت کے ہم پلہ ہونے کے قریب ہے۔ آج امریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک بھی چین کے مقروض ہوچکے ہیں اور دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے چین کی طرف بے چین نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Nov 08

Click here to View Printed Statement

اسلام والدین کے متعلقین کی بھی عزت کرنے کا حکم دیتا ہے
دنیا کا ہر مذہب اور تہذیب اس بات پر متفق ہے کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہئے ان کا ادب و احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ اس بارے میں قرآن کی تعلیم سب سے زیادہ اہم اور اپنے ایک انفرادی سلوک کی حامل ہے۔ مثلاً جب کبھی اللہ تعالیٰ نے اپنی استطاعت وفرمانبرداری کی تعلیم دی ہے۔ ترجمہ ”اے بندو تم میرا (اللہ کا) شکر کرو اور اپنے والدین کا شکر ادا کرو تم تمام کو میری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔“ (سورة لقمان14)

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM

Nov 02

Click here to View Printed Statement

معروضی حالات اور زمینی حقائق کے ادارک کا دعویٰ کرنے والے ہمارے تمام سکہ بند قسم کے دانشور ہمیں امریکہ سے ڈرنے کے مسلسل مشورے دیتے ہیں ۔ وہ ایسے ایسے دلائل پیش کرتے ہیں کہ اچھا خاصا بہادر آدمی خوف زدہ ہو کر کانپنے لگتا ہے۔ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر امریکی سی آئی اے کی مثبت رپورٹ کے لئے ہمارے اکثر وفاقی سیکرٹریز‘حکومتی عہدیداران جرنیل ‘صنعتکار اور جاگیردار قسم کے لوگ امریکہ کیخلاف بولنا تو درکنار سوچنے کا بھی رسک نہیں لیتے۔

Continue reading »

written by deleted-LrSojmTM